وزارت خزانہ

سکنیا سمردھی یوجنا ابھیان کے تحت 19535 گاؤں کو سمپورن سکنیا گرام قرار دیا گیا

Posted On: 20 DEC 2021 5:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 دسمبر 2021:  حکومت لڑکیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائدکو یقینی بنانے کے لیے سکنیا سمردھی یوجنا کے کامیاب نفاذ کے لیے  متعدد موثر اقدامات کئے ہیں۔ یہ بات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جوا ب میں خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے بتائی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سکنیا سمردھی اکاؤنٹ (ایس ایس اے) اسکیم  کی تشہیر آڈیو، ویڈیو ، ا لیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے کی جارہی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  محکمہ ڈاک (ڈی او پی) کے ذریعے عوام کو معلومات فراہم کرنے کے وقتاً فوقتاً اکاؤنٹ کھولنے کے لیے مہم بھی شروع کی جاتی ہے۔

مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ محکمہ ڈاک کے ذریعے چلائی گئی مہم درج ذیل ہے:

نمبر شمار

مہم کی تفصیلات

مدّت

1

بالیکا شکتی مہم

9 دسمبر 2019 سے 18 جنوری 2020 تک

2

مہیلا دِیوس مہم

24 فروری 2020 سے 7 مارچ 2020 تک

3

لڑکیوں کے قومی دن کی مہم

جنوری2021

4

سمپورن سکنیاگرام ابھیان- آخری سرے تک سکنیا سمردھی اکاؤنٹ ( ایس ایس اے ) کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے جون 2019 کے دوران سمپورن سکنیا گرام ابھیان شروع کی گئی تھی۔ اس ابھیان میں کم از کم پانچ گاؤں کو سمپورن سکنیا ولیج (گرام) قرار دینا تھا۔ یہ ابھیان  اُس گاؤں میں تمام اہل لڑکیوں کے لیے سکنیا سمردھی اکاؤنٹ کھولنے کا احاطہ کرتا ہے۔ 31 مارچ 2021 تک کُل 19535 گاؤں کو ’’سمپورن سکنیا گرام‘‘ قرار دیا گیا تھا۔

*****

U.No.14931

(ش ح –م ع - ر ا)

 



(Release ID: 1786001) Visitor Counter : 146


Read this release in: English