سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر نے گجرات کی منیار اینڈ کمپنی کے ساتھ نالوں کی صفائی کے گاڑی پر نصب شدہ سسٹم  کے متعلق ٹکنالوجی کی معلومات ساجھاکیں


یہ معاونتی کاروباری نظام میں ایک نئے باب کاآغاز ہے: ڈاکٹر ہیرانی

Posted On: 28 DEC 2021 4:57PM by PIB Delhi

سی ایس آئی  آر- سی ایم ای آر آئی نے  آج  اندرون ملک تیار شدہ نالوں کی صفائی کے گاڑی پر نصب شدہ سسٹم کے متعلق ٹکنالوجی کی معلومات کے لئے عام حقوق مانیار اینڈ کمپنی احمد آباد ، گجرات کے حوالے کئے۔ گاڑی پر نصب شدہ نالوں کی صفائی کایہ نظام کوڑے کی صفائی کا ایک مشینی نظام ہے جو تین ماڈیولس پر مشتمل ہے۔1-ریسائیکل کئے ہوئے گدیلے پانی کی یونٹ ، 2-کلوزڈ لوپ فیڈ بیک سسٹم، 3-صفائی کے بعد کا معائنہ کانظام۔

سی ایس آئی  آر- سی ایم ای آر آئی کے تیار کردہ نالوں کی صفائی کےگاڑی پر نصب شدہ سسٹم کے اولین نمونے سی ایس آئی آر- نیشنل فزیکل لیباریٹری، نئی دہلی میں نمائش کے لئے رکھے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، ڈائریکٹر جنرل سی ا یس آئی آر، پروفیسر ہریش ہیرانی، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر- سی ایم ای ا ٓر آئی اور سی ایس آئی آر کے دیگر  افسران،دہلی جل بورڈ اور مشرقی، مغربی  اور شمالی دہلی کی میونسپل کارپوریشنس کے انجینئر موجود تھے۔ اس ٹکنالوجی کی کارگری اوراثرانگیزی کو وہاں موجود تمام افسران نے سراہا۔اس کے بعد سی ایس آئی آر- سی ایم ای آر آئی کے ذریعہ دلچسپی کی توضیح سے متعلق مکتوب جاری کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ ٹکنالوجی منیار اینڈ کمپنی کے سپرد کی جارہی ہے۔

 

 

وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور حکومت ہند کے جوائنٹ ا یڈوائزر ڈاکٹر وی کے چورسیا نے سی ایس ا ٓئی آر۔ سی ایم ای آر آئی، منیار اینڈ  کمپنی اور ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ کو اس حیرت انگیز کارنامے کی انجام دہی پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مختلف شہری انتظامیہ سے متعلق اداروں کے ذریعہ معاشرے میں  اس ٹکنالوجی کا پیش کیا جانا، ہندوستان سے انسانوں کے ذریعہ نالوں وغیرہ کی صفائی کے سسٹم کے خاتمے سے جڑی زبردست مشکلات کے مسئلے کو حل کردے گا۔

ڈاکٹر چورسیا نے کہا کہ پورے ملک میں اس ٹکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے علاقائی مینوفیکچرنگ مراکز قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے نتیجے کے طور پر ملک بھر میں  روزگار کے منظرنامے اور اقتصادیات میں امکانات کو بہتر بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر  راہ ہموار ہوگی۔ اس کے علاوہ سی ایس آئی  آر- سی ایم ای آر آئی میونسپل سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹکنالوجی  کچرے کے انتظام کے شعبے میں  گیم چینجر ثابت ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس سے ہندوستان کے وزیراعظم کے نظریے ‘کوڑے کے ڈھیر سے پاک  ہندوستان’ کو عملی جامہ پہنانے میں بھی اس ٹکنالوجی سے مدد ملے گی۔

سی ایس آئی  آر- سی ایم ای آر آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر ہریش ہیرانی نے اپنے خطاب کے دوران اس خیال کا اظہار کیا کہ منیار اینڈ کمپنی کو اس ٹکنالوجی کی معلومات کی منتقلی سے معاونتی کاروبار کے ماڈل میں ایک نئے باب کے آغاز کا پتہ چلتا ہے۔ اس کاروباری ماڈل میں سرکاری ٹکنالوجی کے اداروں ، ہندوستانی حکومت کی وزارتوں، حقیقی ساز وسامان کے بنانے و الوں اور خصوصی مینوفیکچرنگ اداروں کی مخصوص مہارت سے استفادہ کیا جاتا ہے،جس کا مقصد معاشرے  کے لئے اثرانگیز مصنوعات کی مقررہ وقت والی اور کارگر بہم رسانی کے لئے ایک بے رکاوٹ اقتصادی فریم ورک تیار کرنا ہے۔

منیاراینڈ کمپنی کے شریک بانی جناب اقبال منیار نے سی ایس آئی  آر- سی ایم ای آر آئی کا اس ٹکنالوجی کے اختیار کرنے کے لئے  سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ منیاراینڈ کمپنی نالوں وغیرہ کی صفائی کے نظام کے لئے مشینی تدابیر کے میدان میں کام کرتی رہی ہےاور اس خیال کااظہار بھی کیا کہ اس سلسلے میں سب سے زیادہ پریشان کن معاملہ اس نظام کو مناسب طور پر چلانے کے لئے  پانی کی بہت کم دستیابی رہا ہے۔ اس ٹکنالوجی کی قیمت موجودہ ٹکنالوجیوں کے مقابلے میں ، حتی کہ برآمد کی جانے والی ٹکنالوجیوں کے مقابلے میں بھی بہت کم ہے۔

ٹاٹاموٹرس لمیٹڈ کے سینئر  جنرل منیجر جناب ستیش ماچی راجو، جناب کے سنجیوا راؤ ، جنرل منیجر (سرکار اور عوامی امور)، دہلی ، ٹاٹاموٹرس لمیٹڈ نے  اس ٹکنالوجی کے شراکت داروں کو  اس عظیم الشان کارنامے کی انجام دہی پر مبارکباد پیش کی ۔ ٹاٹاموٹرس نے ہمیشہ چونکا دینے والی اختراعات کی ہیں،انہوں نے اس یقین کااظہار بھی کیا کہ ٹکنالوجی کے بڑے پیمانے پر  اختیار کئے جانے سے  بالآخر پورے ملک کو  بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچے گا۔

 

****************

 

(ش ح۔س ب ۔ رض)

Uno:14922



(Release ID: 1785992) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi