وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جولائی-ستمبر2021 کے لئے عوامی قرضہ جاتی نظم پر سہہ ماہی رپورٹ(مالی سال 2022 کی دوسری سہہ ماہی)

Posted On: 28 DEC 2021 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28دسمبر؍2021:

وزارت مالیات میں اقتصادی امور کے محکمے کے تحت بجٹ ڈویژن میں عوامی قرضہ جات نظم سیل (پی ڈی ایم سی)اپریل-جون(پہلی سہہ ماہی 11-2010)سے مستقبل طورسے قرضہ جاتی نظم پر ایک سہہ ماہی رپورٹ جاری کررہا ہے۔موجودہ رپورٹ جولائی –ستمبر 2021(مالی سال 22-2021کی دوسری سہہ ماہی)سے متعلق ہے۔

مالی سال 22-2021ء کی دوسری سہہ ماہی کے دوران مرکزی حکومت نے مالی سال 2021ء کی پہلی سہہ ماہی میں 3,18,493کروڑ روپے کے مقابلے 3,83,863کروڑ روپے کی تاریخ وار سیکورٹیز جاری کی، جبکہ از سر نو ادائیگی 34,070کروڑ روپے کی ہوئی۔مالی سال 2022ء کی دوسری سہہ ماہی میں ابتدائی اندراج کی بھرپائی اوسط وصولیابی بڑھ کر 6.26فیصد ہوگئی، جو مالی سال 2022ء کی پہلی سہہ ماہی میں 6.11فیصد رہی تھی۔ مالی سال 2022ء کی دوسری سہہ ماہی میں تاریخ وار سیکورٹیز کےنئے اندراج کی بھرپائی اوسط 16.51سال کم تھی، جبکہ مالی سال 2022ء کی پہلی سہہ ماہی میں یہ 16.92سال رہی تھی۔

حکومت کی کل دینداریاں(عوامی کھاتے کے تحت)عبوری اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2021ء کے آخر میں 1,25,71,747کروڑ روپے ہے، جبکہ جون 2021ء کے آخر میں یہ 1,20,91,193کروڑ وپے تھی۔ یہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں سہہ ماہی در سہہ ماہی 3.97فیصد کے اضافے کا اشارہ دیتاہے۔ستمبر 2021ء کے آخرمیں عوامی قرض کل بقایہ دینداریوں کا 91.48فیصد تھا، جو جون 2021ء کے آخرمیں 91.60 تھا۔تقریباً 30.56فیصد بقایہ تاریخ وار سیکوریٹی کے مکمل ہونے کی مدت پانچ سال سے کم تھی۔ ملکیت پیٹرن ستمبر 2021ء کے آخرمیں کامرس بینکوں کی حصے داری 37.82فیصد اور بیمہ کمپنیوں کی 24.18فیصد دکھاتاہے۔

مالی سال 2022ء کی پہلی سہہ ماہی کے دوران سرکاری سیکورٹیز کی تکمیل میں اضافے کے سبب دینداری بازارمیں سرکاری سیکورٹیز کے نتائج میں کمی آئی۔سہہ ماہی کے دوران بازار میں کاروباری سرگرمیاں 7-3سال کی میچوریٹی مدت والی بکٹ پر مرکوز تھی، کیونکہ کم نکاسی کے سبب 10 سال کے بینچ مارک والی سیکورٹیز میں کم کاروبار دیکھنے کو ملا۔حالانکہ نرم رُخ کے ساتھ ایم پی سی کی اہم پالیسی پر مبنی شرح کو 4فیصد کی سطح پر من و عن رکھنے اور مالی سال 2022ء کی دوسری سہہ ماہی میں ایس اے پی 2.0کے تحت آزاد بازار خرید کے انعقاد کے فیصلے سے وصولیابیوں کو حمایت ملی۔

رپورٹ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

CLICK HERE

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14912)


(Release ID: 1785914) Visitor Counter : 204
Read this release in: English , Hindi