سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بے گھروں کے لئے گھر

Posted On: 21 DEC 2021 5:46PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مکانات اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق 2011 کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان میں بے گھر لوگوں کی تعداد 1773040 تھی ۔جن میں سے 938348 کا تعلق شہری علاقوں اور 834692 کا تعلق دیہی علاقوں سے تھا ۔ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعتبار سے تفصیلات ضمیمہ ایک میں ہیں ۔

دیہی ترقی کی وزارت نے بتایا ہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا ۔ گرامین (پی ایم اے وائی۔ جی) کے تحت عارضی رہائش کے لئے کوئی سہولت نہیں ہے۔

سب کے لئے مکان کے حکومت کے ویژن کی روشنی میں مکانات اور شہری امور کی وزارت شہری علاقوں میں رہنے والے بے گھر لوگوں سمیت شہر میں رہنے والے تمام اہل لوگوں کو سبھی موسم برداشت کرنے والے  پکے مکانات فراہم کرنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مرکزی امداد فراہم کرنے کے لئے 25 جون 2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا ۔اربن (پی ایم اے وائی ۔یو) لاگو کررہی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مکانوں کی حقیقی مانگ کا اندازہ لگانے کے لئے پی ایم اے وائی ۔ یو کے تحت مانگ کا سروے کیا ہے ۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے پیش کی گئی پروجیکٹ تجاویز کی بنیاد پر اور پی ایم اے وائی یو کے تحت مکانوں کے ان کے اندازے کی مانگ کے مطابق ملک بھر میں 114 لاکھ مکانات کو منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ کل منظور کردہ مکانوں میں سے 52.88 لاکھ مکانات مکمل کئے گئے ہیں/مستفدین کو فراہم کئے گئے ہیں اور باقی تعمیر کے مختلف مرحلوں میں ہیں۔

پی ایم اے وائی۔ یو کے تحت مکانوں کی تعمیر میں 7.52 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے جس میں 1.85 لاکھ کروڑ کی مرکزی امداد شامل ہے۔ اب تک 1.3 لاکھ کروڑروپے کی مرکز امداد جاری کی جاچکی ہے۔

دیہی ترقی وزارت یکم اپریل 2016 سے پردھان منتری آواس یوجنا ۔گرامین (پی ایم اے وائی ۔جی) لاگو کررہی ہے تاکہ بنیادی سہولتوں کے ساتھ 2095 کروڑ پکے مکانوں کی تعمیر کے لئے اہل دیہی گھروں کو مالی امداد کی جاسکےاور سبھی کے لئے مکان کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔پی ایم اے وائی۔ جی کے تحت  مکان کی تعمیر کے لئے مستفدین کو میدانی علاقوں میں 1.20 لاکھ روپے کی یونٹ امداد اور مشکل اور دشوار  گزار علاقوں،آئی اے پی اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں 1.30 لاکھ روپے کی یونٹ امداد فراہم کی گئی ہے۔

نفاذ کے لئے فریم ورک کے مطابق پی ایم اے وائی ۔جی مستفید ہونے والے شخص کے لئے ضابطے کا بنیادی انتخاب ایس ای سی سی 2011 ڈاٹا کے مطابق ہےجس کی تصدیق سبھا کی جانب سے کی گئی ہے۔پی ایم اے وائی جی کے تحت زمین سے محروم افراد کو اعلیٰ ترجیح دی گئی ہے۔

مکانوں کی تعمیر کے لئے بے گھرپی ایم اے وائی ۔ جی مستفدین کو زمین فراہم کرنے کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ وہ سب سے مستحق مستفدین میں شامل ہے۔مستفدین کو زمین کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے اطلاع کے مطابق تمام پی ڈبلیو ایل میں نشان زد  کل 446058 زمین سے محروم مستفدین میں سے 202719 کو زمین فراہم کی گئی ہےاور 3128 کو مکانوں کی تعمیر کے لئے زمین خریدنے کے لئے مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح یہی بات ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اعتبار سے صورتحال کوضمیمہ دو میں شامل کی گئی ہیں۔

پی ایم اے وائی۔جی کے تحت مکان بنانے کےلئے مستفدین کو براہ راست مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ان لوگوں کو مکان فراہم کرنے کے لئے پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت کوئی علیحدہ زمین مختص نہیں کی گئی ہے جو بے گھر ہیں یا گھروں کے بغیر ہیں۔

 

ضمیمہ:I

نمبر شمار

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

بے گھر لوگوں کی آبادی(تعداد میں)

کل

شہری

دیہی

1

آندھرا پردیش

145211

75857

69354

2

اروناچل پردیش

1556

313

1243

3

آسام

12919

2527

10392

4

بہار

45584

12591

32993

5

چھتیس گڑھ

24214

6533

17681

6

گوا

3051

1693

1358

7

گجرات

144306

84822

59484

8

ہریانہ

51871

23789

28082

9

ہماچل پردیش

4098

872

3226

10

جموں وکشمیر

19047

10848

8199

11

جھارکھنڈ

23391

6967

16424

12

کرناٹک

76735

35473

41262

13

کیرالہ

11853

7761

4092

14

مدھیہ پردیش

146435

66055

80380

15

مہاراشٹر

210908

111373

99535

16

منی پور

3212

1331

1881

17

میگھالیہ

1241

177

1064

18

میزورم

152

104

48

19

ناگالینڈ

876

344

532

20

اوڈیشہ

34061

14053

20008

21

پنجاب

46714

18374

28340

22

راجستھان

181544

73236

108308

23

سکم

277

32

245

24

تمل ناڈو

50929

37117

13812

25

تری پورہ

3225

1352

1873

26

اترپردیش

329125

180929

148196

27

اتراکھنڈ

11824

5556

6268

28

مغربی بنگال

134040

104967

29073

29

انڈومان نکوربار،جزائر

95

65

30

30

چنڈی گڑھ

4139

4133

6

31

دادر اور نگر حویلی

1004

281

723

32

دمن اور دیو

737

591

146

33

این سی ٹی آف دہلی

47076

46724

352

34

پڈوچیری

1590

1508

82

 

کل

1773040

938348

834692

 

وسیلہ:بے گھر آبادی رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر ۔انڈیا کا دفتر

 

نوٹ:آندھر اپردیش کا مطلب ہے سابقہ آندھرا پردیش یعنی اب وہ علاقہ جو آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی موجودہ ریاست پر مشتمل ہے۔

 

ضمیمہ:II

پی ایم اے وائی ۔جی کے تحت زمین سے محروم مستفدین (مکان کی تعمیر کے لئے زمین نہیں) کی صورتحال۔

یونٹ تعداد میں

نمبر شمار

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

پی ڈبلیو ایل میں زمین سے محروم مستفیدن کی تعداد

زمین سے محروم مستفیدن کی وہ تعدادجن کوزمیرن فراہم کی گئی

ایسے زمین سے محروم لوگوں کی تعداد جن کوزمین خریدنے کے لئے مالی امداد فراہم کی گئی

زمین سے محروم ایسے مستفدین کی تعداد جنہیں  زمین /زمین خریدنے کےلئے مالی امداد فراہم کی گئی

1

انڈومان نکوبار جزائر

740

740

0

0

2

آندھراپردیش

1888

1888

0

0

3

اروناچل پردیش

0

0

0

0

4

آسام

50148

33347

0

16801

5

بہار

27946

0

1124

26822

6

چھتیس گڑھ

6290

6191

0

99

7

دمن اور نگر حویلی

88

31

0

57

8

دمن دیو اور دادر

0

0

0

0

9

گوا

66

0

0

66

10

گجرات

7665

5549

0

2116

11

ہریانہ

9

0

0

9

12

ہماچل پردیش

151

21

0

130

13

جموں وکشمیر

127

0

0

127

14

جھارکھنڈ

3434

1839

0

1595

15

کرناٹک

15436

11560

0

3876

16

کیرالہ

7194

156

0

7038

17

لداخ

0

0

0

0

18

لکشدیپ

0

0

0

0

19

مدھیہ پردیش

37463

32710

0

4753

20

مہاراشٹر

105000

36322

2004

66674

21

منی پور

0

0

0

0

22

میگھالیہ

876

600

0

276

23

میزورم

0

0

0

0

24

ناگالینڈ

0

0

0

0

25

اوڈیشہ

57932

9281

0

48651

26

پونڈی چیری

NA

NA

NA

NA

27

پنجاب

204

156

0

48

28

راجستھان

55405

45035

0

10370

29

سکم

0

0

0

0

30

تمل ناڈو

50350

7049

0

43301

31

تلنگانہ

NA

NA

NA

NA

32

تری پورہ

155

124

0

31

33

اترپردیش

1993

1993

0

0

34

اتراکھنڈ

539

539

0

0

35

مغربی بنگال

14959

7588

0

7371

 

کل

446058

202719

3128

240211

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.14852

 


(Release ID: 1785464) Visitor Counter : 178


Read this release in: English