پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کا بیان  

Posted On: 24 DEC 2021 8:52PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،24 دسمبر/ یہ بات بہت افسوسناک اور حیرت انگیز ہے کہ اپوزیشن کے ارکان ، خاص طور پر کانگریس پارٹی کے سینئر ارکان نے ،  حال ہی میں ختم ہوئے راجیہ سبھا کے اجلاس میں ، جو کچھ بھی ہوا ، اُس سے متعلق سچائی سے پوری طرح ہٹ گئے ہیں ۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے میں رکاوٹ ڈالنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے ۔ ہمارے ملک کے عوام اور  ہماری تاریخ ، اُس شور شرابے اور عدم ڈسپلن کا مشاہدہ کر رہی ہے ، جس کو ایوان میں اپوزیشن نے اپنی ایک طرح کی پریکٹس بنا لیا ہے ۔ حقیقت میں ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن ایوان کی کارروائی چلنے نہ دینے کے لئے ہر طرح کا طریقہ اپنا رہی ہے ۔ یہ بات تکلیف دہ ہے کہ  جب اپوزیشن کے کچھ ارکان نے ، جمہوریت کے مندر کو ایک سڑک پر ہونے والی لڑائی کا تھیٹر بنا لیا ہے ۔

          انتہائی دکھ کے ساتھ چیئرمین نے ، اِس تعطل کو دور کرنے کے لئے اپوزیشن  سے رجوع کیا ۔ اپوزیشن نے مختلف آوازوں میں ، اِس کا جواب دیا ، جو غیر واضح اور اس کے ساتھ ایک دوسرے سے متضاد بھی تھا ۔  کمزور صلاح و مشورے کی وجہ سے دوہرا پن صاف نظر آتا ہے ۔  جب چیئرمین نے ٹھوس طریقے سے ، ان سے رجوع کیا تو ان کے جواب سے واضح ہو گیا کہ صلاح و مشورے کی بات چیت کے پیچھے ، اُن کا مقصد یہ تھا کہ ایوان کی کارروائی نہ چلے ۔ اب اپوزیشن کا ایک نیا موقف پیش کرنے کی خاطر کانگریس پارٹی کے سینئر ارکان ، جیسے   جناب  جے رام رمیش نے ، آئینی اتھارٹی  ، راجیہ سبھا کے چیئر مین کی دیانت داری پر سوال اٹھا کر  نہ صرف سچائی کی حمایت نہیں کی ہے ، بلکہ جمہوریت سے بھی انحراف کیا ہے ۔

ہم اپوزیشن جماعتوں کے اراکین  پر زور دیتے ہیں کہ وہ وقار کے ساتھ اپنے اپوزیشن کے رول کو قبول کریں ، ہماری جمہوریت کی خوش اسلوبی سے کارروائی میں شریک ہوں اور  غیر حقیقی اور اخلاقی طور پر غلط بیانات نہ دیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (24-12-2021)

U. No.  14805



(Release ID: 1785180) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi