سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاتھ سے انسانی فضلہ صاف کرنے کاذلّت آمیز عمل

Posted On: 21 DEC 2021 5:49PM by PIB Delhi

 فی الحال ملک میں ہاتھ سے انسانی فضلہ صاف کرنے میں مصروف افراد کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ جیساکہ ‘‘ ہاتھ سے انسانی فضلہ صاف کرنے والوں کی  ملازمت کی  ممانعت اوران کی بازآبادکاری  ایکٹ ، 2013(ایم ایس ایکٹ 2013کے سیکشن 2(1) (جی ) کے تحت وضاحت کی گئی ہے ، ہاتھ سے انسانی فضلہ صاف کرنا 6دسمبر 2013 سے ممنوع ہے ۔ مذکورہ بالاتاریخ سے کوئی یافرد یا ایجنسی کسی شخص کو ہاتھ سے انسانی فضلہ صاف کرنے کے لئے مصروفیت یاملازمت میں نہیں رکھ سکتاہے ۔ اگرکوئی فرد یاایجنسی کسی شخص کو ایم ایس ایکٹ 2013 کی مخالفت کرتے ہوئے ہاتھ سے انسانی فضلہ صاف کرنے کے لئے مشغول کرتاہے تووہ مذکورہ بالاایکٹ کے سیکشن 8کے تھت قابل سزاہے اوراسے دوسال تک کی قید یا ایک لاکھ  روپے کا جرمانہ یادونوں ہوسکتے ہیں ۔

سووچھ  بھارت مشن کے تحت ، 2اکتوبر ، 2014 سے ،10.84کروڑنئے صاف ستھرے بیت الخلاء دیہی علاقوں میں اور 62لاکھ بیت الخلاء شہری علاقوں میں تعمیر کئے گئے ہیں اور پرانے طرز کے گندے بیت الخلاء جس میں انسانی فضلہ ہاتھ سے صاف کرنے کی ضرورت تھی  کونئے اورصاف ستھرے بیت الخلاء جس میں انسانی فضلہ ہاتھ سے صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، میں تبدیل کئے جاچکے ہیں ۔اس کام نے ہاتھ سے انسانی فضلہ صاف کرنے کے عمل کے خاتمے میں زبردست کرداراداکیاہے ۔ اس میدان میں کام کرنے والے سماجی اداروں سے اس عمل کے جاری رہنے کے بارے میں اطلاعات کے حصول کے بعد ، سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت نے آغاز کیاتاکہ اب تک موجود پرانے طرز کے گندے بیت الخلاء اوران سے منسلک ہاتھ سے انسانی فضلہ صاف کرنے والے افراد کے بارے میں معلومات جمع کی جائیں ۔ کوئی بھی شخص  پرانے طرز کے گندے بیت الخلاء اورہاتھ سے انسانی فضلہ صاف کرنے والے افراد کا ڈاٹا موبائیل  ایپ پرڈاؤن لوڈ کرسکتاہے ۔ اس کے بعد متعلقہ ضلع   انتظامیہ کے ذریعہ ڈاٹا کی تصدیق کی جاتی ہے ۔ البتہ ابھی تک ایک بھی پرانے طرز کے گندے بیت الخلاء  کا پتہ نہیں چلاہے ۔

یہ معلومات سماجی انصاف وتفویض  اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئیں ۔

***************

 ( ش ح  ۔اک ۔ع آ)

U-14766

 


(Release ID: 1784850) Visitor Counter : 158


Read this release in: English