الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن نے رخصت اور عارضی تبادلہ کی بنیاد پر خصوصی ہنرمندی اور مہارت کے حامل ملازمین کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں


ملک کے شہریوں کو ای-گورننس خدمات کی بہتر فراہمی میں مدد کرنے کے لیے ان ملازمین کی خصوصی مہارت درکار ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 DEC 2021 4:59PM by PIB Delhi

ٹکنالوجی  کے متعدد پیشہ وروں نے قوم  کی تعمیر میں تعاون دینے کے مقصد سے قومی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لئے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس میں حکومت کے پاس دستیاب وسائل کے پول کو بڑھانے کی صلاحیت ہے۔  اس مناسبت سے، بھارت سرکار کے الیکٹرانکس اور اطلاعاتاتی ٹکنالوجی  کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)   کے ذریعہ قائم ایک غیر  منافع بخش تنظیم، ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن ، رخصت اور عارضی تبادلہ کی بنیاد پر خصوصی ہنرمندی اور مہارت کے حامل ملازمین کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کررہا ہے تاکہ ڈی آئی سی ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے وژن ، مقاصد اور اہداف کو مکمل کرنے میں اہل ہوسکے۔ ان اہلکاروں کی مہارت ہمارے ملک کے شہریوں کے ای گورننس خدمات کے بہتر ترسیل میں مدد کرے گی۔

اس کوشش کا مقصد اور ہدف ملازمین کو ان کے بنیادی اداروں /تنظیموں  میں ملازمت کے دوران ہی عارضی رخصت  اور ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر   عوامی اصولوں اور رہنما خطوط  کے تحت تقرری کی جائے گی  جو ڈی آئی سی کی ویب سائٹ https://dic.gov.in/index.php/notification/call-for-sabbatical-applications پر دستیاب ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کمپنی ایکٹ 2013 کے سیکشن 8 کے تحت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی)، بھارت سرکار کے ذریعہ قائم ایک ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ اس سے قبل  اس ادارے کو ’میڈیا لیب ایشیا‘ کے طور پر جاناجاتا تھا۔  ڈی آئی سی بہترین کاموں کو فروغ دینے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ،  کو فروغ دینے کے لئے ای گورننس پروجیکٹوں  کے لئے صلاحیت سازی کے ذریعہ ڈیجیٹل انڈیا کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے مرکزی حکومت/ ریاستی حکومتوں کی وزارتوں/ محکموں کو اسٹریٹجک مدد فراہم کرتا ہے۔

 

 

 

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔   س ک  ۔  م  ص

 (U:14749)


(ریلیز آئی ڈی: 1784841) وزیٹر کاؤنٹر : 217
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी