یو پی ایس سی

انجینئرنگ سروسز (مین) امتحان – 2021 کے تحریری امتحان کا نتیجہ

Posted On: 22 DEC 2021 6:35PM by PIB Delhi

یوپی ایس سی کے ذریعہ  21 نومبر  2021  کو  منعقدہ  انجینئرنگ سروسز  (مین) امتحان – 2021  کے تحریری حصے  کے نتیجے کی بنیاد پر  درج ذیل رول نمبروں والے   امیدوار  انٹرویو  /  پرسنلٹی  ٹیسٹ  کے لئے  اہل ہیں۔

2-ان امیدواروں کی امیدو اری  عبوری ہے، ان کا  تمام پہلوؤں  سے  اہلیت حاصل کرنا ضروری ہے۔  امیدواروں کو  پرسنلٹی ٹیسٹ کے وقت  اپنی عمر ، تعلیمی اہلیت ،   پنچ مارک معذوری  (جہاں کہیں لاگو ہو) وغیرہ  سے متعلق اپنے دعووں سے متعلق اصلی اسناد  پیش کرنی ہوں گی۔ اس لئے  انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ  اپنے  سرٹیفکٹ تیار رکھیں اور  پرسنلٹی ٹیسٹ میں حاضر ہونے سے  کمیشن کی  ویب سائٹ پر دستیاب اہم ہدایات  کے مطابق اسناد  کی ضرورت کی جانچ کر لیں۔

3-انجینئرنگ  سروسز  امتحان – 2021  کے  قوانین  کے مطابق ان تمام امیدواروں کو  مفصل درخواست کا فارم  (ڈی اے ایف) لازمی طور پر بھرنا ہوگا ۔ یہ فارم  کمیشن کی ویب سائٹ:  https://upsconline.nic.in  پر 27  دسمبر 2021  سے  7 جنوری 2022  کو  شام 6 بجے تک  فراہم کرایا جائے گا۔ ڈی اے ایف کو بھرنے  اور  کمیشن کے  پاس  اسے آن  لائن جمع کرانے سے  متعلق اہم ہدایات  بھی  ویب سائٹ پر دستیاب کرائی جائیں گی۔ کامیاب  قرار دیئے جانے والے امیدواروں کو  آن لائن  ڈی اے ایف  بھرنے سے  پہلے سے  ویب سائٹ  کے متعلقہ صفحہ پر  اپنا رجسٹریشن کرانا  ہوگا اور اس کے بعد  اپنی اہلیت ، ریزرویشن   وغیرہ کے دعوے  سے متعلق  اسناد /  دستاویزات  کی  اسکین کی گئی  نقول   اپ لوڈ کرتے ہوئے آن  لائن  ڈی اے ایف   فارم جمع کرانا ہوگا۔  مقررہ مدت کے دوران  ڈی اے ایف  جمع  نہ کرائے جانے کی صورت میں  کمیشن  کے ذریعہ امیدواری کو مسترد کردیا جائے گا۔ اہل پائے گئے امیدواروں کو یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ وہ  گزٹ آف انڈیا میں  7  اپریل  2021  کو نوٹیفائی  کئے گئے انجینئرنگ  سروسز  امتحان – 2021  کے  قوانین  اور  امتحان کا نوٹس، جو کہ  کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، ضرور دیکھیں۔

4-انجینئرنگ سروسز   امتحان – 2021  کے قوانین کے ساتھ  ویب سائٹ  پر دستیاب ڈی اے ایف  بھرنے کے لئے ہدایات  کو  انٹرویو کے  وقت پیش کئے جانے والے سرٹیفکٹس کے سلسلے میں  بغور  پڑھیں۔ امیدوار  اپنی  عمر ، پیدائش  کی تاریخ ، تعلیمی اہلیت ، برادری (ایس سی / ایس ٹی / او بی سی / ای ڈبلیو ایس)  سے متعلق  خاطر خواہ ثبوت  اور  معذوری  (بینچ مارک معذوری والے  امیدوار ہونے کی صورت میں)  کے سرٹیفکٹ پیش نہ کرنے کے لئے خود ہی پوری طرح ذمہ دار ہوں گے۔ تحریری امتحان میں اہل  پایا جانے والا کوئی امیدوار  انجینئرنگ سروسز  امتحان – 2021  کے لئے اپنی  امید واری  کے سلسلے میں  مطلوبہ کسی یا تمام اصل دستاویزات  پیش کرنے میں  ناکام رہتا  ہے /  رہتی ہے  تو  اس کو  پی ٹی بورڈ  کے سامنے  حاضر ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کوئی ٹی اے بھی نہیں دیا جائے گا۔

5-انٹرویو کے  پروگرام کے بارے میں امیدواروں کو  مناسب وقت  پر  مطلع کیا جائے گا۔ انٹرویو کی صحیح تاریخ  سے  امید واروں کو  ای-سمن لیٹر  سے  مطلع کیا  جائے گا۔ رول نمبر وار انٹرویو کا پروگرام بھی  کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔ امیدوار  اس سلسلے میں  تازہ ترین معلومات کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ: (https://upsc.gov.in) کو دیکھتے رہیں۔

6-کسی بھی صورت میں امیدواروں کو مطلع کی  گئی پرسنلٹی ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت  میں تبدیلی سے متعلق کوئی درخواست  قابل غور نہیں ہوگی۔

7-جو امیدوار اہل نہیں پائے جائیں گے ان کی مارک شیٹ آخری نتیجے (پرسنلٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد) کی اشاعت کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی اور  30  دن کی مدت  کے لئے ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

8-امیدوار  اپنا رول نمبر اور  تاریخ پیدائش  درج کرنے کے بعد  اپنی مارک شیٹ  دیکھ  سکتے ہیں۔ لیکن  مارک شیٹ  کی  پرنٹڈ / ہارڈ کاپی  اپنا پتہ  لکھے ڈاک ٹکٹ   لگے لفافے کے  ساتھ  امید وار کی خصوصی درخواست  موصول ہونے پر  یوپی ایس سی کے ذریعہ جاری کی جائے گی۔ مارک شیٹ کی پرنٹڈ /  ہارڈ کاپی  حاصل کرنے کے خواہش مند  امیدواروں کو  کمیشن کی ویب سائٹ پر  مارکس دکھائے جانے کے 30  دن کے اندر  درخواست  دینی ہوگی، جس کے بعد  ایسی درخواستیں قابل غور  نہیں ہوں گی۔

9-نتیجہ  یوپی ایس سی کی ویب سائٹ  : https://upsc.gov.in  پر بھی دستیاب ہو گا۔

10-یونین پبلک سروس کمیشن  کے  کیمپس میں  ایک فیسلی ٹیشن کاؤنٹر  ہے۔ امید وار  اپنے  امتحان / نتیجے سے متعلق  معلومات  /  وضاحت  کام کے دنوں میں  ذاتی طور پر  صبح 10  بجے سے شام 5 بجے تک  یا  اس کاؤنٹر سے  ٹیلی فون نمبر: 23388088, (011)-23385271/23381125/23098543 پر حاصل کرسکتے ہیں۔

11-اگر امیدوار  کو آن لائن مفصل درخواست کا فارم  بھرنے کے دوران کوئی مشکل پیش آئے تو وہ سبھی کام کے دنوں میں  صبح 10  بجے سے  شام 5 بجے تک ٹیلی فون نمبر : 23388088/23381125 ایکسٹینشن : 4331/4340 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

یوپی ایس سی  امتحان ہال کے کیمپس میں  موبائل فون لانا ممنوع ہے۔

نتیجے  کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  اگ- ق ر)

U-14754



(Release ID: 1784782) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi