سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواجہ سراؤں کے لئے اسکیمیں

Posted On: 22 DEC 2021 5:06PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی  ، 23 دسمبر / سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت نے ایک اسکیم ‘‘ اسمائل -  ذریعۂ معاش اور تجارت کے لئے  حاشیے پر کھڑے افراد ’’ تیار کی ہے، جس میں ذیلی اسکیم – ‘ مخنث افراد  کی فلاح و بہبود کے لئے  جامع بحالی ’  شامل ہے۔

          اسٹینڈنگ فنانس کمیٹی نے 30 نومبر ، 2021 ء کو  اسکیم کی منظوری دی تھی ۔

ذیلی اسکیم کی توجہ  بحالی، طبی سہولیات کی فراہمی اور مداخلت، مشاورت، تعلیم، ہنرمندی کی ترقی، خواجہ سراؤں کے معاشی روابط پر مرکوز ہے۔

پی ایم ڈی اے کے ایس ایچ  - وزارت کی ہنر مندی کی ترقی کی اسکیم کے ذریعے فیض یافتگان خواجہ سراؤں  کو مہارت کی ترقی کی تربیت بھی دی جا رہی ہے ۔

21 اگست، 2020 ء کو، خواجہ سراؤں کے حوالے سے حکومت کو پالیسیوں، پروگراموں، قانون سازی اور منصوبوں کے بارے میں مشورہ دینے کے لئے مخنث افراد کے لئے  قومی کونسل کی تشکیل کی گئی تھی ۔

وزارت نے 25 نومبر 2020 ء کو مخنث افراد کے لئے  قومی پورٹل  کی شروعات کی ہے۔ کوئی بھی خواجہ سراء درخواست دہندہ  سرکاری دفتر  گئے بغیر  شناختی سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ حاصل کر سکتا ہے۔ جس شخص کو شناخت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے ، وہ پیدائشی سرٹیفکیٹ میں پہلا نام اور ایسے شخص کی شناخت سے متعلق دیگر تمام سرکاری دستاویزات کو تبدیل کرنے کا حقدار ہے۔

وزارت نے مخنث افراد کے لئے ‘ گریما گرہ ’  کے نام سے 12 پائلٹ شیلٹر ہوم  کی شروعات کی ہے ۔ ان شیلٹر ہومز کا بنیادی مقصد ضرورت مند مخنث افراد کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنا ہے۔ یہ پائلٹ شیلٹر ہوم ، مہاراشٹر، گجرات، دلّی، مغربی بنگال، راجستھان، بہار، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور اڈیشہ جیسی ریاستوں میں ہیں۔ وزارت نے ان شیلٹر ہومز کے قیام کے لئے کمیونٹی پر منی اداروں (سی بی اوز) کو مکمل مالی مدد فراہم کی ہے ، جو بنیادی سہولیات جیسے خوراک، پناہ گاہ، طبی دیکھ بھال، تفریحی سہولیات فراہم کرتے ہیں اور مخنث افراد کے لئے  صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام بھی کراتے ہیں۔

کووڈ وباء کے دوران لاک ڈاؤن کی مدت  میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی تھی تاکہ تربیت یافتہ ماہر نفسیات کے ذریعے کووڈ وباء کے دوران پریشانی میں مبتلا مخنث افراد کو نفسیاتی مدد فراہم کی جاسکے۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح   ۔    ع ح     ۔ ع ا  )    

U. No. 14709




(Release ID: 1784743) Visitor Counter : 181


Read this release in: English