سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درج فہرست ذاتوں کے لئے ترقیاتی ایکشن پلان کا نفاذ

प्रविष्टि तिथि: 22 DEC 2021 4:51PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے وزیر مملکت جناب رام داس  اٹھاولے نے  آج  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ہر ایک سہ ماہی کے لئے  درج فہرست ذاتوں اور  کے لئے ترقیاتی  ایکشن پلان (ڈی اے  پی ایس سی)کے واسطے  مختص شدہ   فنڈ  کے اخراجات  کی  نگرانی  کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں  ایک پورٹل تیار کیا گیا ہے جو  ریئل ٹائم بنیاد پر  ان فنڈس  کے استعمال کے کام کاج  کو  دکھا تا ہے۔

ڈی اے  پی ایس سی  در حقیقت  درج فہرست ذاتوں کی بہبود کے  لئے  مختلف وزارتوں  کے ذریعہ چلائے جانے والی مختلف اسکیموں  کا ایک مجموعہ ہے۔ عام طور پر  وزارتوں کی اسکیموں کا   ہر ایک پانچ  سال کی مدت میں  اندازہ قدر کے لئے مطالعہ کیا جاتا ہے، بشرطیکہ اسکیم  کی مدت  پانچ سال سے زیادہ نہ ہو۔ اسکیم کے  مطالعے کی ذمہ داری  پوری طرح  نفاذ  کرنے والی وزارتوں پر ہوتی ہے۔

ڈی اے  پی ایس سی مختلف وزارتوں کے ذریعہ چلائی اور نافذ  کی جانے والی اسکیموں کی  سرگم  ہے ڈی اے  پی ایس سی کوئی  علیحدہ اسکیم نہیں ہے، ڈی اے  پی ایس سی کے تحت آنے والی اسکیموں میں  ایسی اسکیمیں شامل ہیں جو  درج فہرست  ذاتوں کی  آبادی کو  براہ راست  فائدہ پہنچاتی ہے۔  چونکہ  ڈی اے  پی ایس سی  کے تحت  شرکت کرنے والی وزارتوں کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ  درج فہرست ذاتوں کی بہبود کے لئے  فنڈس  مختص کریں، اس لئے  یہ ڈی اے  پی ایس سی  کے واسطے  قانونی فریم ورک  تیار کئے جانے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

درج فہرست ذاتوں کی ترقی کے لئے حکومت نے  متعدد اقدامات کئے ہیں، جن کے مثبت نتائج  سامنے آئے ہیں اور جن کے نتیجے میں  درج فہرست ذاتوں اور  بقیہ آبادی کے درمیان  خلاء  کو کم  کیا جاسکا ہے ۔ یہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے کہ  تمام  ریاستیں /  وزارتیں  / محکمے  درج فہرست  کی ذاتوں کی آبادی کے لئے اپنی بڑی اسکیموں کے تحت  فنڈس   کا ایک خاص   فیصد   مقرر   کریں تاکہ  ان کے سماجی ، اقتصادی  فلاح وبہبود کے لئے  وافر  وسائل دستیاب رہیں۔ سال 18-2017  سے  سماجی انصاف  اور تفویض اختیا رات کے محکمے  کے ذمہ  درج فہرست  ذاتوں کے لئے ترقیاتی ایکشن پلان  (ڈی اے  پی ایس سی) ،  اس سے پہلے  کہ  درج فہرست  ذاتوں کے لئے ضمنی  منصوبے  (ایس سی ایس پی) /  متعلقہ  41  مرکزی وزارتوں اور محکموں کے معاملے میں  درج فہرست  ذاتوں کی بہبود کے لئے  مختص  کی گئی رقم (اے ڈبلیو ایس سی) کے   مادی اور  مالیاتی نتائج  کی  مونیٹرنگ کرنے کا کام   سونپا گیا ہے۔ درج فہرست ذاتوں کے لئے  مختص  کی گئی  رقم  20-2019  میں  72936.29  کروڑ روپے سے بڑھا کر   21-2020  میں  83256.62  کروڑ روپے کردی گئی ہے۔ یعنی  تقریبا  14.15  فیصد  کا اضافہ کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-  اگ- ق ر)

U-14752


(रिलीज़ आईडी: 1784742) आगंतुक पटल : 176
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English