الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

اتر پردیش میں کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے 7 نئے انٹرنیٹ ایکسچینج نوڈ


انٹرنیٹ ایکسچینج کا قیام تمام ہندوستانیوں کو کھلے، محفوظ اور بھروسہ مند انٹرنیٹ سے جوڑنے کے وزیر اعظم مودی کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کا ایک حصہ ہے – جناب  راجیو چندر شیکھر

برج یا بندیل کھنڈ کے علاقے کے صارف کے پاس میٹرو سٹی کے صارف کے تجربے کی یکساں انٹرنیٹ صلاحیت ہوگی

Posted On: 22 DEC 2021 4:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 22  دسمبر       انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل معیشت  کو رفتار دیتے ہوئے، 23 دسمبر کو اتر پردیش الیکٹرانکس، اطلاعاتی ٹکنالوجی اورہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اور قانون و انصاف کے وزیر مملکت جناب ایس پی سنگھ بگھیل کے ذریعہ مشترکہ طور پر 7 نئے انٹرنیٹ ایکسچینج نوڈ کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ نوڈ میرٹھ، آگرہ، کانپور، لکھنؤ، پریاگ راج، وارانسی اور گورکھپور میں ہوں گے۔ وزیرموصوف کے ذریعہ  ان تمام ایکسچینج نوڈس کو آگرہ سےشروع کرنے کی توقع ہے جبکہ دیگر 6 مقامات کے لوگ اور معززین ورچوئل افتتاحی تقریب میں شامل ہوں گے۔ اب تک اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں صرف ایک انٹرنیٹ ایکسچینج نوڈ کام کر رہا تھا۔ 7 نئے انٹرنیٹ ایکسچینج کے ساتھ، ریاست میں انٹرنیٹ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط کیا جائے گا، جو لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے میں تیزی سے قدم اٹھا رہا ہے۔

انٹرنیٹ ایکسچینج صارفین کے لیے انٹرنیٹ کی کارکردگی اور رفتار کو بہتر بناتا ہے۔ کم قیمت پر بہتر لچک، استحکام، کارکردگی اور معیار کو یقینی بناتا ہے۔

یہ انٹر نیٹ پر بہت ہی سرگرم رہنے والے افراد ( نیٹیزن) کو فائدہ پہنچاتا ہے اور مزید انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کی آمد کو فروغ دیتا ہے، جس سے ڈیجیٹل مارکیٹ کی توسیع ہوتی ہے۔  جناب راجیو چندر شیکھر نے حال ہی میں ایک تقریب میں ذکر کیا کہ انٹرنیٹ ایکسچینج کا قیام تمام ہندوستانیوں کو کھلے، محفوظ اور قابل بھروسہ انٹرنیٹ سے جوڑنے کے وزیر اعظم مودی کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کا ایک حصہ ہے۔

جناب نریندر مودی حکومت کے تحت براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 250 ملین سے بڑھ کر تقریباً 840 ملین ہو گئی ہے۔ ڈیٹا کی کھپت میں 189 گنا  (62.9 پیٹا بائٹس سے 11924 پیٹا بائٹس تک)۔اضافہ دیکھا گیا ہے۔

فعال اور سازگار حکومتی پالیسیوں نے 2014 کے بعد سے گزشتہ 7 سالوں میں انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والوں میں 7 گنا اضافہ کے ساتھ تقریباً 221 سےبڑھا کر  1556 کر دیا ہے ۔

نوئیڈا میں ایک موجودہ انٹرنیٹ ایکسچینج کے علاوہ 07 نئے انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ حاصل کرکے اتر پردیش اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ان  ایکسچینج پوائنٹس میں اتر پردیش کے تمام زون شامل ہیں۔ لہذا برج یا بندیل کھنڈ کے علاقے کے صارف کے پاس میٹرو سٹی کے صارف کے تجربے کی انٹرنیٹ صلاحیت یکساں ہوگی۔

گزشتہ 19 مہینوں میں معیشت کے تمام شعبوں میں بے مثال ڈیجیٹل کاری دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ تعلیم،حفظان صحت ، تجارت جیسی بہت ساری خدمات آن لائن منتقل ہو گئی ہیں اور بہت سارے پیشہ ور افراد نے وبائی مرض کے دوران گھر سے کام کیا۔ انٹرنیٹ لوگوں سے جڑنے اور خدمات تک رسائی کا واحد پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ 7 نئے انٹرنیٹ ایکسچینج کا افتتاح یوپی کے لوگوں کو اعلی معیار کے انٹرنیٹ تک رسائی کے قابل بنائے گا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-14676

 



(Release ID: 1784469) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi