کامرس اور صنعت کی وزارتہ

خدمات کا شعبہ

Posted On: 22 DEC 2021 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22دسمبر، 2021/حکومت ہند نے بارہ نشان زد سرکردہ خدمات شعبوں  پر خاص توجہ دینے کے لیے خدمات میں سرکردہ شعبوں کے لیے لائحہ عمل کو منظوری دی ہے۔ بارہ سرکردہ خدمات شعبوں کی نامزدگی کے ساتھ ہی بھارتی معیارات کے بیورو نے خدمات کے شعبے کی ایک مخصوص ڈویژن کونسل قائم کی ہے تاکہ خدمات کے مختلف شعبوں خاص طور پر خدمات کے سرکردہ شعبوں میں بھارتی معیارات تشکیل دیئے جائیں۔ فی الحال خدمات کے مختلف شعبوں کے لیے 84 شائع شدہ معیارات ہیں۔ جہاں کہیں ممکن ہو بھارتی معیارات کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنایا جائے تاکہ یہ خدمات عالمی امیدوں پر پوری اترسکیں۔

خدمات کی برآمدات میں 16-2015 میں 154311 ملین امریکی ڈالر سے 21-2020 میں 206090 ملین امریکی ڈالر تک اضافہ ہوا ہے۔

ان تین برسوں کے دوران خدمات کی برآمدات مندرجہ ذیل رہی ہیں:

 

 

 

خدمات کی برآمدات

سال

برآمدات ملین امریکی ڈالر میں

2018-19

208,000

2019-20

213,191

2020-21

206,090

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

(ذرائع : آر بی آئی)

یہ جانکاری لوک سبھا میں آج کامرس و صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔

                 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –14677



(Release ID: 1784466) Visitor Counter : 157


Read this release in: English