کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کھلونا مینوفیکچررز
Posted On:
22 DEC 2021 3:03PM by PIB Delhi
ادیوگ آدھا میمورنڈم کے تحت دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، کھلونا بنانے کے لیے قومی صنعتی درجہ بندی کوڈ 2008 (NIC 2008) کے تحت ہندوستان میں 8366 رجسٹرڈ MSMEs ہیں (کوڈ نمبر 32401، 32402، 32403، 32404، 32405، 32409)۔
مقامی مارکیٹ میں درآمد شدہ کھلونوں کے تناسب کا ڈیٹا برقرار نہیں رکھا جاتا۔ تاہم، حکومت نے کھلونوں کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے سلسلہ وار اقدامات کیے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی غیر معیاری، غیر محفوظ سستے کھلونے ہندوستان میں درآمد نہ ہوں۔ حکومت نے ملک میں گھریلو کھلونوں کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں کھلونوں کی ہر درآمدی کھیپ کی لازمی نمونے کی جانچ، کھلونوں پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کو 20 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کرنا، 01.01.2021 سے کھلونے (کوالٹی کنٹرول) آرڈر کا نفاذ وغیرہ شامل ہیں۔
پچھلے تین سالوں کے دوران ہندوستانی بازار میں کھلونوں کی درآمد میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 2018-19 سے 2020-21 کی مدت کے دوران درآمدات کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
2018-19 سے 2020-21 کے دوران کھلونوں کی درآمد کی تفصیلات
قدریں امریکی ملین ڈالر میں
|
مالی سال
|
HSN Code 9503
|
HSN Code 9504
|
HSN Code 9505
|
دیگر کھلونے، چھوٹے سائز کے ماڈل اور اسی طرح کے تفریحی ماڈل وغیرہ۔
|
پچھلے سال کے مقابلے میں فیصد تبدیلی
|
ویڈیو گیم کنسولز اور مشینیں، فن فیئر، ٹیبل یا پارلر گیمز کے لیے سامان
|
پچھلے سال کے مقابلے میں فیصد تبدیلی
|
تہوار، کارنیول یا دیگر تفریحی اشیا، بشمول جادوئی معمے اور نت نئے لطیفے
|
پچھلے سال کے مقابلے میں فیصد تبدیلی
|
2018-2019
|
304.08
|
|
50.03
|
|
14.58
|
|
2019-2020
|
279.25
|
-8.17
|
48.38
|
-3.30
|
16.3
|
11.80
|
2020-2021
|
129.63
|
-53.58
|
38.12
|
-21.21
|
10.17
|
-37.61
|
حکومت گھریلو کھلونوں کی صنعت کے مفادات کے تحفظ کے لیے میڈ اِن انڈیا کھلونوں کو فروغ دے کر مدد فراہم کرتی ہے۔ جس میں ہندوستانی اقدار، ثقافت اور تاریخ پر مبنی کھلونوں کی ڈیزائننگ؛ سیکھنے کے وسائل کے طور پر کھلونوں کا استعمال؛ اور دیسی کھلونا کلسٹرز کو فروغ دینا شامل ہے۔
کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- س ا
U: 14668
(Release ID: 1784364)
Visitor Counter : 166