سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں کی مرمت کے لیے نجی کمپنیوں کی شمولیت
Posted On:
22 DEC 2021 2:51PM by PIB Delhi
این ایچ اے آئی (NHAI) سمیت MoRTH کی عمل آوری ایجنسیاں قومی شاہراہوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے نجی کمپنیوں کو مشغول کرتی ہیں۔ قومی شاہراہوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں کو انجام دینے کے بنیادی طور پر تین طریقے ہیں۔ پہلے طریقہ میں، ٹھیکیدار کو ٹھیکے کے نرخوں پر اس کی طرف سے کیے گئے مرمتی کاموں کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ دوسرا طریقہ کارکردگی پر مبنی دیکھ بھال ہے۔ کارکردگی پر مبنی دیکھ بھال کے معاہدے میں یا ای پی سی معاہدے کی نقائص کی ذمہ داری کی مدت کے ساتھ دیکھ بھال کی مدت کے دوران، ٹھیکیدار معاہدے میں طے شدہ کارکردگی کے معیار کے مطابق سڑک کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ٹھیکیدار کو وقتاً فوقتاً یکمشت ادائیگی کی جاتی ہے۔ تیسرا طریقہ رعایت دہندہ کے ذریعہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدے کے آپریشن اور بحالی کی مدت کے دوران کارکردگی پر مبنی دیکھ بھال ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ ساتھ ای پی سی کنٹریکٹ میں، ٹھیکیدار / صاحب مراعات تعمیراتی مدت کے دوران پروجیکٹ ہائی وے کو برقرار رکھتا ہے۔
دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں کی مسلسل نگرانی آزاد انجینیئر/ اتھارٹی کے انجینیئر/ تعمیراتی نگراں معاون اور حکومت کی متعلقہ عمل آوری ایجنسی کے افسران کی طرف سے کی جاتی ہے اور متعلقہ کنٹریکٹ کی دفعات اور MORTH/NHAI کے رہنما خطوط کے مطابق دیکھ بھال اور مرمت کو مکمل کیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ بحالی کی مدت کے دوران کارکردگی کے معیارات پر عمل کیا گیا ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- س ا
U: 14664
(Release ID: 1784317)
Visitor Counter : 184