وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمے کی تمل ناڈو میں تلاشی کی کارروائی

Posted On: 21 DEC 2021 5:11PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکمے نے 16 دسمبر 2021  کو  نیویلی کے  ایک گروپ کے خلاف  جو چٹ فنڈ  ،فائنانس اور ریئل اسٹیٹ کی تجارت میں مصروف  ہے، تلاشی اور  ضبطی کی کارروائی  کی ہے۔ گروپ اپنے ٹرسٹوں کے ذریعہ  تعلیمی ادارے بھی چلاتا  ہے۔ تلاشی کی کارروائی  تقریبا 30  احاطوں میں ، جو مختلف جگہوں، جیسے  کہ نیویلی، چنئی، کوئمبٹور اور  نیل گریز وغیرہ میں واقع ہیں، کی گئی۔

 تلاشی کے دوران  گروپ کے افراد کے ذریعہ  خفیہ طور پر رکھے جانے والا  دیہی کھاتوں  کا  متوازی انتظام  -  علیحدہ طور پر  کلاؤڈ  سرور کے تحت  پکڑ میں آیا۔ متعدد  دستاویزی  اور ڈیجیٹل شواہد بھی  ضبط کئے گئے ہیں۔ ان ڈیجیٹل شواہد  اور دوسری متعلقہ شواہد  کا ابتدائی تجزیہ واضح طور پر چٹ فنڈ تجارت کے  غیر حساب کردہ پیسوں اور مختلف  پارٹیوں سے حاصل کردہ نقد  کی طرف اشارہ کرتا ہے  ۔ ضبط شدہ شواہد اس بات کی  طرف بھی اشارہ کرتے ہیں کہ غیر حساب کردہ پیسوں کا استعمال ریئل اسٹیٹ تجارت میں  سرمایہ  کاری کے لئے ’آن منی‘ کی  ادائیگی کے طور پر کیا گیا ہے۔ ابتدائی تجزیہ  اشارہ  کرتا ہے کہ غیر منقولہ جائدادوں میں غیر حساب کردہ نقد کی مقدار  تقریبا  250  کروڑ روپے ہے۔ تلاشی کے دوران 12 کروڑ روپے سے زیادہ کا  غیر حساب کردہ نقد  رقم  ضبط  کی گئی ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  اک - ق ر)

U-14634


(Release ID: 1784093) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Tamil