سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

راجستھان میں ای ڈبلیوایس کے لیے  ریزرویشن

Posted On: 21 DEC 2021 5:48PM by PIB Delhi

وہ افراد جو درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور سماجی اور تعلیمی اعتبار سے  پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن کی موجودہ اسکیم کے تحت نہیں آتے ہیں اور جن کے خاندان کی مجموعی سالانہ آمدنی 8 لاکھ روپے سے کم ہے، ریزرویشن کے فائدے کے لیے ان کی شناخت ای ڈبلیوایس کے طور پر کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے خاندان میں وہ فرد جو ریزرویشن کا فائدہ چاہتا ہے، اس کے والدین اور 18 سال سے کم عمر کے بہن بھائیوں کے ساتھ ساتھ اس کا/اسکی شریک حیات اور 18 سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہوں گے۔ آمدنی میں تمام ذرائع سے آمدنی شامل ہوگی جیسے تنخواہ، زراعت، کاروبار، پیشہ وغیرہ اور یہ درخواست کے سال سے پہلے مالی سال کی آمدنی ہوگی۔

یہ اطلاع  سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

 

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:14624)

 

 



(Release ID: 1784011) Visitor Counter : 87


Read this release in: English