وزارت خزانہ

کسٹمز اور ڈی آر آئی نے 3 سال سے بھی کم عرصے میں 7,288 کلو گرام سونا ضبط کیا

Posted On: 21 DEC 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی:21 دسمبر،2021۔ کسٹمز فیلڈ فارمیشنز اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے 20-2019 کے دوران 3626.85 کلو گرام سونا، 21-2020کے دوران 1944.392 کلوگرام سونا اور 22-2021 (نومبر تک) کے دوران 1717.396 کلو گرام سونا ضبط کیا ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

تاہم وزیر موصوف نے کہا کہ  ایک خفیہ سرگرمی ہونے کی وجہ سے، ملک میں اسمگلنگ ہونے والے سونے کی مقدار کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ایسی کوئی مصدقہ رپورٹ/مطالعہ نہیں ہے جس سے چاندی اور سونے کے سکوں اور زیورات کی منظم تجارت پر پھلتی پھولتی غیر سرکاری تجارت کے اثرات کا کوئی اندازہ لگایا جا سکے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت پالیسی مداخلت کرتی ہے اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے عملی اقدامات بھی کرتی ہے۔

 

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14613



(Release ID: 1783977) Visitor Counter : 100


Read this release in: English