سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
تلنگانہ میں ریزرویشن
Posted On:
21 DEC 2021 5:52PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،21 دسمبر/ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو مطلع کیا کہ رجسٹرار جنرل آف انڈیا کے دفتر ( او آر جی آئی ) کے مطابق مردم شماری 10 سال میں ہونے والی ایکسرسائز ہے اور آخری مردم شماری 2011 ء میں کی گئی تھی اور اس وقت تلنگانہ پرانی ریاست آندھرا پردیش کا ایک حصہ تھا ۔ تلنگانہ کی آبادی مردم شماری میں علیحدہ سے دستیاب نہیں ہے ۔
عملے اور تربیت کے محکمے ( ڈی او پی ٹی ) کے مطابق درج فہرست ذاتوں ( ایس سی ) اور درج فہرست قبائل ( ایس ٹی ) کے لئے مرکزی سرکاری عہدوں اور خدمات میں ریزرویشن مندرجہ ذیل طریقے سے دستیاب ہے : ( i ) سول پوسٹ اور سول سروسز کے لئے کل ہند بنیاد پر براہ راست بھرتی کی خاطر کھلے مقابلے کے ذریعے کی جاتی ہے ۔ اس میں ایس سی کے لئے 15 فی صد اور ایس ٹی کے لئے 7.5 فی صد ریزرویشن فراہم کیا جاتا ہے ۔ ( ii ) سول عہدوں اور سول سروسز کے لئے کل ہند بنیاد پر کھلے مقابلے کے علاوہ ، دیگر طریقوں سے براہ راست بھرتی کے لئے ایس سی کے لئے ریزرویشن 16.66 فی صد ، جب کہ ایس ٹی کے لئے 7.5 فی صد ریزرویشن فراہم کیا جاتا ہے ۔ ( iii ) گروپ ’سی ‘ اور گروپ ’ ڈی ‘کے عہدوں کے لئے ، جن میں عام طور پر مقامی یا خطے کے لوگوں کو راغب کیا جا تا ہے ، ریزرویشن عام طور پر متعلقہ ریاستوں / یو ٹی میں ایس سی اور ایس ٹی کی آبادی کے تناسب میں فراہم کیا جاتا ہے ۔ ( iv ) ترقی کے معاملے میں ایس سی کے امید واروں کو 15 فی صد ، جب کہ ایس ٹی کے امید واروں کو 7.5 فی صد ریزرویشن فراہم کیا جاتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (21-12-2021)
U. No. 14623
(Release ID: 1783976)
Visitor Counter : 226