بھاری صنعتوں کی وزارت
حکومت نے ملک میں بیٹری کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی)کی مینوفیکچرنگ کیلئے پیداوار سےمنسلک ترغیباتی اسکیم کو منظوری دی ہے
فی الحال بھارت کی سڑکوں پر 27,34,09,410 فعال گاڑیاں ہیں
Posted On:
21 DEC 2021 3:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی:21 دسمبر،2021۔بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گُرجر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ حکومت نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ملک گیر بنیاد پر 2015 سے بھارت میں ہائیبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور اسے تیز رفتار طریقے سے اپنانے کی اسکیم (ایم اے ایم ای انڈیا) کا آغازکیا۔ فی الحال ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم کا دوسرا مرحلہ 10000 کروڑ روپئے کی کُل امدادی بجٹ کے ساتھ یکم اپریل 2019 کی تاریخ سے5 برسوں کی مدت کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کرنے والوں میں مسافت کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بھی مدد ملتی ہے۔
ای-واہن پورٹل (سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت)، سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیوں اور کُل مجموعی گاڑیوں کی تفصیلی فہرست، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے ضمیمہ میں درج ہے۔
مزید برآں حکومت نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- حکومت نے 12 مئی 2021 کو ملک میں بیٹری کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے ملک میں ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی مینوفیکچرنگ کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبات(پی ایل آئی) اسکیم کی منظوری دی۔ بیٹری کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں الیکٹرک گاڑیوں کی لاگت میں کمی آئے گی۔
- الیکٹرک گاڑیاں آٹوموبائل اور آٹو پُرزوں کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت آتی ہیں، جس کے لئے پانچ سال کی مدت کے لیے 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ اخراجات کے ساتھ 15 ستمبر 2021 کو منظوری دی گئی۔
- الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجرز/چارجنگ اسٹیشنوں پر جی ایس ٹی گھٹا کر 18فیصد سے کم کر کے 5فیصدکر دی گئی۔
- سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے اعلان کیا کہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو گرین لائسنس پلیٹیں دی جائیں گی اور انہیں پرمٹ کی شرائط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔
- سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں ریاستوں کو الیکٹرک گاڑیوں پر روڈ ٹیکس معاف کرنے کا مشورہ دیا گیا، جس کے نتیجے میں الیکٹرک گاڑیوں کی ابتدائی قیمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ضمیمہ
الیکٹرک گاڑیوں اور مجموعی گاڑیوں کی کُل تعداد ریاست وار:
ریاست کا نام
|
فعال گاڑیوں کی کُل تعداد 08 دسمبر 2021 کو
|
فعال الیکٹرک گاڑیوں کی کُل تعداد 08دسمبر 2021 کو
|
انڈمان ونکوبار جزائر
|
1,43,529
|
157
|
اروناچل پردیش
|
2,35,189
|
20
|
آسام
|
44,45,227
|
43,707
|
بہار
|
98,16,784
|
58,655
|
چنڈی گڑھ
|
7,20,272
|
1,791
|
چھتیس گڑھ
|
65,75,832
|
11,998
|
دہلی
|
1,24,96,058
|
1,26,111
|
گوا
|
10,36,568
|
1,315
|
گجرات
|
1,97,80,771
|
13,270
|
ہریانہ
|
1,04,37,108
|
24,379
|
ہماچل پردیش
|
18,97,442
|
623
|
جموں وکشمیر
|
17,66,726
|
1,334
|
جھارکھنڈ
|
62,19,796
|
11,060
|
کرناٹک
|
2,61,96,853
|
72,018
|
کیرالا
|
1,53,48,141
|
12,109
|
لداخ
|
34,665
|
6
|
مہاراشٹر
|
2,97,77,450
|
53,159
|
منی پور
|
4,61,063
|
519
|
میگھالیہ
|
4,37,069
|
31
|
میزورم
|
2,99,550
|
18
|
ناگالینڈ
|
3,23,087
|
53
|
اڈیشہ
|
95,07,366
|
10,001
|
پڈوچیری
|
11,86,091
|
1,393
|
پنجاب
|
1,21,28,139
|
8,190
|
راجستھان
|
1,67,11,095
|
47,480
|
سکم
|
90,685
|
22
|
تملناڈو
|
2,89,53,331
|
45,368
|
تریپورہ
|
6,29,174
|
7,146
|
مرکز کے زیرانتظامہ علاقہ دادرو نگرحویلی اور دمن ودیو
|
2,97,137
|
123
|
اتراکھنڈ
|
32,27,453
|
23,524
|
اترپردیش
|
3,86,28,929
|
2,58,105
|
مغربی بنگال
|
1,36,00,830
|
43,432
|
کُل میزان
|
27,34,09,410
|
8,77,117
|
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 14607
(Release ID: 1783962)
|