خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
عالمی صنفی نابرابری رپورٹ
Posted On:
17 DEC 2021 3:15PM by PIB Delhi
عالمی اقتصادی فورم کے ذریعہ شائع کردہ عالمی صنفی گیپ رپورٹ ، 2021 کے مطابق (ایک میں سے ) 0.625 اسکور کے ساتھ ہندوستان 156 ممالک میں 140 ویں مقام پرہے ۔ عالمی صنفی گیپ رپورٹ عالمی صنفی گیپ اشاریہ (جی جی جی آئی ) پراسکور مہیاکراتی ہے جو چارپہلوؤں سے مرد اور عورت کے درمیان فرق کو جانچتی ہے اوروہ یہ ہیں ، اقتصادی شرکت اور مواقع ، تعلیم کا حصول ، صحت اور بقااور سیاسی تفویض اختیارات ۔ گذشتہ سال کے بالمقابل ہندوستانی اسکور بڑی حد تک سیاسی تفویض اختیارات والے پہلو کی وجہ سے نیچے آیاہے ۔ اس پہلو سے ہندوستان کا اسکور دنیا میں سب سے زیادہ ہونا چاہیئے کیونکہ ہندوستان نے عورتوں کو مقامی سیلف –گورنمنٹ کی سطح پر30فیصد ریزرویشن دیاہے اورموجودہ وقت میں مقامی سیلف –گورنمنٹ باڈیوں میں عورتوں کی نمائندگی 30فیصد سے زیادہ ہے ۔ البتہ ، رپورٹ شائع کرنے والی ایجنسی یعنی عالمی اقتصادی فورم صرف پارلیمنٹ میں عورتوں کی نمائندگی کو حساب میں لیتی ہے ۔
حکومت ہندنے ہندوستان میں صنفی خلا کو پُرکرنے کے لئے انتہائی درجے کی ترجیح دی ہے تاکہ مردوں اور عورتوں کے درمیان تفاوت کم ہو، عورتوں کی صحت میں بہتری ہو اور ان کی سماجی –اقتصادی حیثیت اور مختلف میدانوں میں حصے داری میں اضافہ ہو۔کچھ اہم اقدامات جو حکومت ہند نے سماجی –اقتصادی اورسیاسی زندگی کے تمام پہلوؤں میں صنفی خلاکو مٹانے کے لئے کئے ہیں ، مندرجہ ذیل ہیں :
- بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ، بچیوں کے تحفظ ، بقا اورتعلیم کو یقینی بناتاہے ۔
- نوعمرلڑکیوں کے لئے اسکیم کا مقصد 11سے 18سال تک کی لڑکیوں کو بااختیاربنااور غذائیت ، زندگی کی مہارتوں ، گھرکی مہارتوں اورووکیشنل ٹریننگ کے ذریعہ ان کی سماجی حیثیت کو بہترکرناہے ۔
- کام کرنے والی عورتوں کے لئے ہاسٹل ، کام کرنے والی عورتوں کی حفاظت اورسلامتی کو یقینی بناتاہے ۔
- قومی کریچ اسکیم بچوں کے لئے محفوظ اورحوصلہ افزا ماحول مہیاکرانے کے ذریعہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عورتیں مفید ملازت اختیارکرسکیں ۔
- پردھان منتری آواس یوجنا کا مقصد عورت کے نام کے تحت بھی گھرمہیاکراناہے ۔
- پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کا مقصد بڑی تعداد میں ہندوستانی نوجوانوں ، جس میں عورتیں بھی شامل ہیں ،کو اس لائق بناناہے کہ وہ ایک بہتر ذریعہ معاش کے لئے صنعت کے ذریعہ اہم اسکل ٹریننگ کو لے سکیں ۔
- دین دیال اپادھیائے قومی شہری ذریعہ معاش مشن کی توجہ عورت کے لئے اسکل ڈیولپمنٹ میں مواقع کی تخلیق پرمرکوز ہے تاکہ وہ بازار پرمبنی ملازمت تک رسائی حاصل کرسکیں ۔
- سوکنیا سمردھی یوجنا ۔ اس اسکیم کے تحت لڑکیوں کا بنیک کھاتہ کھول کرانھیں اقتصادی طورپربااختیاربنایاگیاہے ۔
- اسکل اپ گریڈیشن اورمہیلاکوئر یوجنا ایم ایس ایم ای کا ایک خصوصی ٹریننگ پروگرام ہے ، جس کا مقصد کوئیرصنعت سے جڑی خواتین کاریگروں کے لئے اسکل ڈیولپمنٹ ہے ۔
- وزیراعظم کا تخلیق ملازمت کا پروگرام ایک اہم کریڈٹ سے مربوط سبسڈی پروگرام ہے ، جس کا مقصد غیرزراعتی شعبے میں مائیکرو انٹرپرائزز قائم کرکے خود-- روزگار کے مواقع پید کرنا ہے ۔
- پردھان منتری مُدرا یوجنا ادارہ جاتی مالیاتی اورمائیکرو /چھوٹی تجارت تک رسائی کو مہیاکراتاہے ۔
تعلیم
سمگرا شکشا اسکیم میں منجملہ اورباتوں کے تمام اسکولوں میں صنفی اعتبارسے علیحدہ بیت الخلاء کا انتظام ہے اوراسا تذہ کے لئے صفائی کا پروگرام ہے تاکہ لڑکیوں کی شرکت کو فروغ ملے اسی طرح رانی لکشمی بائی آتم رکشا پرشکشن اور خاص ضرورت والی لڑکیوں کے لئے وظیفہ ہے ۔
کستورباگاندھی بالیکا ودیالیہ (کے جی بی وی ایس ) تعلیمی اعتبارسے پچھڑے علاقوں میں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لئے کھولے گئے ہیں ۔
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی ) اورآل انڈیا کونسل برائے تکنیکی تعلیم ( اے آئی سی ٹی ای ) مختلف فیلوشپ /اسکالر شپ اسکیمیں نافذ کررہے ہیں ، مختلف یونیورسٹیوں اورکالجوں میں صنفی مساوات /عورتوں کی اقتصادی خود انحصاری اورلڑکیوں کی تعلیم وغیرہ کے میدان میں تحقیق اورنصاب کی ترقی کی غرض سے 159 خواتین مطالعہ مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ صنفی توازن کو بہتربنانے کے لئے آئی آئی ٹی ایس میں انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لئے 19-2018سے خواتین طلبہ کے لئے 5039غیرمعمولی سیٹیں پیداکی گئی ہیں ۔
صحت اور غذائیت
- حکومت نے غذائی مشمولات ، ترسیل ، پہنچ اورنتائج کو مضبوط بنانے کے لئے مشن پوشن 2.0 کااعلان کیاہے ، جس کی توجہ نقص تغذیہ اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت ، اچھے ہونے اورصحت کی پرورش سے متعلق کاموں کی ترقی پرمرکوز ہے ۔
- پردھان منتری منترووندنا یوجنا کا مقصد حاملہ اوردودھ پلانے والی ماوؤں کو زچگی کا فائدہ مہیاکراناہے ۔
- تولیدی ، زچگی ، نوزائیدہ ، بچہ ، نوعمر صحت پلس غذائیت (آرایم این سی اے ایچ +این ) کا نفاذ
- جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کا رول آوٹ جس میں آیوش مان بھارت –ہیلتھ اینڈ ویلنیس مراکز ( اے جی –ایچ ڈبلیو سی ) کے ذریعہ صحت کا فروغ شامل ہے ۔
جننی شیشو سرکشا کا ریہ کرم (جے ایس ایس کے ) کا مقصد حاملہ عورت کے لئے جو عوامی صحت اداروں میں ڈبلیو ری کرتی ہے جیب سے باہراخراجات کو ختم کرنا اور بیمارنوزائیدہ بچوں کو علاج کے لئے عوامی صحت اداروں تک رسائی بہم پہنچاناہے ۔
- جننی سرکشا یوجنا ( جے ایس وائی ) کا مقصد حاملہ عورتوں کو مالی مدد بہم پہنچانا تاکہ ادارہ جاتی ڈیلیوری کی حوصلہ افزائی ہو۔
- شرکشت مترتوا ٓشواسن (ایس یو ایم اے ایس ) کا مقصد بغیرکسی قیمت کے باوقار ، قابل عزت اورکوالٹی ہیلتھ کیئر مہیاکرانا ہے اورخدمات کے انکارکے صفر برداشت کے ساتھ ۔
- پردھان منتری سرکشت مترتوا ابھیان ( پی ایم ایس ایم اے ) کا مقصد حاملہ عورتوں کو ہرمہینے کی 9تاریخ کو جامع اورکوالٹی اے این سی مہیاکراناہے ۔
- لکشیہ اقدام لیبرروم میں اورزچگی آپریشن روم میں کیئر کی کوالٹی کو بہترکرنے کے لئے کیاگیاہے ۔
- پردھان منتری اجّو لا یوجنا عورتوں کو بااختیاربناتاہے اورمفت ایل پی جی سیلنڈر دیکر ان کی صحت کی حفاظت کرتاہے ۔
سیاسی شرکت
عورتوں کو گراس روٹ لیول پر سیاسی قیادت کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے حکومت نے پنچایتی راج اداروں میں عورتوں کے لئے 33فیصد سیٹیں ریزرو کردی ہیں ۔ پنچایت سے متعلقہ افراد جس منتخب شدہ خواتین نمائندگان شامل ہیں ، کی صلاحیت کی تعمیر سے متعلق پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ خواتین کو بااختیار بنایاجائے تاکہ وہ حکومتی عمل میں فعال شرکت کرسکیں ۔
یہ معلومات عورتوں وبچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے ۔
***************
( ش ح ۔ اک ۔ع آ)
U-14571
(Release ID: 1783815)
Visitor Counter : 765