ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
پیشہ ورانہ تعلیم میں طلبہ کا اندراج
Posted On:
20 DEC 2021 5:08PM by PIB Delhi
اِسکل انڈیا مشن کے تحت ، اِسکل ڈیولپمنٹ اور انٹر پرینیور شپ کی وزارت اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ مراکز کے ذریعہ ہنرمند افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مختلف پروگرامز اور اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ اہم پروگراموں ؍ اسکیموں میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) ، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس ایس)، قومی پرنٹس شپ فروغ اسکیم، صنعتی ٹریننگ ادارے (آئی ٹی آئی ایس) اور پردھان منتری منتری کوشل کیندر اور ٹریننگ مراکز شامل ہیں۔ فی الحال، پی ایم کے وی وائی، جے ایس ایس اور آئی ٹی آئی ایس کے تحت، ہنرمند افرادی قوت کی ضروریات کی تکمیل کے لئے پورے ملک میں 16502 اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ مراکز کے ذریعہ کل تقریباً 2.24 کروڑ امیدواروں کا اندراج عمل میں آیا ہے۔
مزید، وزارت تعلیم کا اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ، مرکز کی طرف سے اسپانسر شدہ اسکیم، سمگر شکشا کے تحت اسکولی تعلیم کی پیشہ ورانہ کاری کی اسکیم کو نافذ کر رہا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد پیشہ ورانہ تعلیم کو تمام سکنڈری ؍ سینئر سکنڈری اسکولوں میں عام تعلیم کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ یہ اسکیم فی الحال حکومت اور حکومت سے امداد یافتہ اسکولوں کا احاطہ کرتی ہے۔ پیشہ ورانہ بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی غرض سے ، اسکیم اسکولوں میں آلات اور سازوسامان کے ساتھ پیشہ ورانہ لیباریٹریوں کو قائم کر رہی ہے تاکہ پیشہ ورانہ ہنرکی تعلیم دی جا سکے۔ اسکولوں میں پیشہ ورانہ تعلیم کے دائرے کو بڑھانے کی غرض سے ہب اور اسپوک ماڈل کو متعارف کرایا گیا ہے۔ اس موڈل کا مقصد ہب اسکولوں میں دستیاب پیشہ ورانہ بنیادی ڈھانچے سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ قریب کے اسپوک اسکولوں کے طلبہ کو پیشہ ورانہ تعلیم مہیا کرائی جا سکے۔ پیشہ ورانہ اساتذہ ؍ ٹرینرس کی صلاحیت کی تعمیر مختلف انڈکشن اور اِن سروس ٹریننگ پروگراموں کے ذریعہ کی جاتی ہے۔
اسکل ڈیولپمنٹ میں مصروف لوگوں کا نظریہ روایتی رہا ہے، لیکن یہ مختلف اداروں میں پیشہ ورانہ تعلیم اور ٹریننگ کے فعال نفاذ کے ساتھ بدل رہا ہے۔ پیشہ ورانہ تعلیم کو عام تعلیم سے مربوط کر کے، ٹریننگ سے متعلق افراد کا انتظام کر کے اور فیلڈ وزٹ کے ذریعہ اور صنعتی سیٹ اپ میں طلبہ کے لئے ملازمت ٹریننگ اور صنعت سے گیسٹ لکچرار کے ذریعہ کوششیں کی گئی ہیں کہ اندراج کو بڑھایا جائے۔
ڈیجیٹل کورسوں اور تعلیم کے مربوط ماڈل کے ساتھ اب یہ ممکن ہو گیا ہے کہ بہت سے کورسوں کا رفتہ رفتہ اضافہ کیا جائے۔ آئی ٹی آئی کورس اور پی ایم کے وی وائی کورس، اسی طرح اسکل کورس جو دوسری وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور کارپوریٹ کے ذریعہ چلایا جاتا ہے، اچھی اندراجات کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اسکول پیشہ ورانہ تعلیم پروگرام میں نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، سیکٹر اسکل کونسل (ایس ایس سی ایس) وغیرہ جیسی ایجنسیوں اور صنعتوں سے مل کر فیلڈ وزٹ اور ملازمت سے متعلق ٹریننگ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کے لئے سیکھنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ پیشہ ورانہ تعلیم سے پاس ہوئے لوگ اپرنٹس شپ ٹریننگ اختیار کر سکتے ہیں یا اعلیٰ تعلیم کو اختیار کر سکتے ہیں۔
فی الحال، پیشہ ورانہ تعلیم میں مبینہ اندراج 16-2015 میں 1.8 لاکھ سے 15.63 لاکھ تک بڑھ گیا ہے۔ مزید، مارچ 2021 تک سمگر شکشا اسکیم کے تحت 12813 اسکولوں کو منظوری دی گئی، جس میں سے 11710 اسکولوں میں اس اسکیم کو اب تک نافذ کیا جا چکا ہے۔ سال 22-2021 کے لئے سمگر شکشا کے تحت پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے 1622 اسکولوں کو منظوری دی جا چکی ہے، جس سے ان تمام اسکولوں کی تعداد جن میں اسکیم کے نفاذ کو منظوری دی گئی ہے، 14435 تک پہنچ گئی ہے۔
کارپوریٹ شعبہ بڑے پیمانے پر اسکل کورسوں میں تعاون کر رہا ہے، جو بہت سے آئی ٹی آئٹیز میں ورکشاپوں کے سی ایس آر فنڈنگ کے ذریعہ انجام پا رہے ہیں اور بہت سے پی ایم کے وی وائی اور سنکلپ کے خاص پروجیکٹوں میں تعاون کر رہے ہیں۔
یہ معلومات اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹر پرینیور شپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئیں۔
***************
( ش ح ۔ ا ک۔ ک ا)
U-14585
(Release ID: 1783802)
Visitor Counter : 153