ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

بے روزگارنوجوانوں کی مہارت  کو فروغ دینے کی پہل

Posted On: 20 DEC 2021 5:12PM by PIB Delhi

وزارت نے مہارت کی ترقی کی تربیت پر کووڈ۔19 وبا کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ان میں سے کچھ حسب  ذیل ہیں:

  1. پی ایم کے وی وائی کے تحت ریورس مائیگرینٹس کی تربیت کیلئے خصوصی پروگرام: وزارت نے خاص  اسکیم پی ایم کے وی وائی کے تحت کووڈ-19 سے متاثر ریورس شرمک (مائیگرینٹ) کی تربیت کیلئے خصوصی پروگرام کا نفاذکیا ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت کے غریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت منتخب کی گئی چھ  ریاستوں  آسام ،بہار،مدھیہ پردیش ، اڈیشہ، راجستھان اور اترپردیش کے 116 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جیسا کہ اس پروگرام کے تحت 21 نومبر 2021 تک نقل مکانی کرانے والے 1.24 لاکھ  افراد کو تربیت دی جاچکی ہے۔
  2. تربیتی مراکز کو کیلئے کووڈ گزارا بھتہ : مہارت کی ترقی کی اسکیموں کیلئے مشترکہ معیاراتی کمیٹی( سی این سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ تین مہینے کیلئے  فی ٹرینی کی اوسط تربیتی لاگت 1.5 فیصد یا فی گھنٹہ بنیادی لاگت کی شرح ایک اعشاریہ پانچ فیصد (جیسا کہ زیر تربیت کے زمرے  کے مطابق لاگو ہوتا  ہے)کو کووڈالاؤنس کے مطابق اجازت دی جاسکتی ہے۔
  3. کووڈ جانبازوں کیلئے کسٹمائز کریش کورس پروگرام : وزارت کووڈ جانبازوں کیلئے کسٹمائز کریش کورس جیسے خصوصی پروگرام کا نفاذ کررہی ہے جس کا مقصدایک لاکھ کووڈ جانبازوں کو صحت کی دیکھ بھال سے متعلق  چھ شعبوں میں  تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس خصوصی پروگرام کے تحت تین دسمبر 2021 تک 58 ہزار 623 امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے۔
  4. آن لائن مہارت کی تربیت کا تعارف: مختصر مدتی اور طویل مدتی ہنرمندی کے ماحولیاتی نظام دونوں میں آن لائن ہنرمندی کی تربیت کو متعارف کرایا گیا ہے۔ آن لائن مختصر مدتی تربیت ای اسکل انڈیا  پورٹل کے ذریعہ اور بھارت اسکل پورٹل کے ذریعہ طویل مدتی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

 

وزارت  کی جانب سے شروع کی گئی کووڈ جانبازوں کیلئے کسٹمائزڈ کریش کورس پروگرام کے تحت بھارتی صنعت کی کنفیڈریشن الگ الگ 16 اسپتالوں کے اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ نوجوانوں کو ہنرمند بنارہی ہے۔ مزید یہ کہ نئی تعلیمی پالیسی ، 2021 کے مطابق وزارت تعلیم کے تال میل سے اسکولوں میں پیشہ ورانہ کورسز کو مرحلہ وار طریقے سے متعارف کرانے کیلئے پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت التزامات کئے گئے ہیں۔

کسٹمائزڈ کریش کورس کے مقاصد صحت کی دیکھ ریکھ کرنے والے ہنرمند کارکنان کی مانگ میں اضافہ کی تکمیل، صحت کی دیکھ ریکھ کرنے والے پیشہ ور افراد کے بوجھ کو کم کرنا اور ملک میں بروقت صحت خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت چھ صحت کے شعبے یعنی بنیادی کیئرسپورٹ، ہوم کیئر سپورٹ ، ایڈوانسڈ کیئر سپورٹ، سیمپل کلیکشن سپورٹ ، ایمرجنسی کیئر سپورٹ اور طبی سازوسامان سپورٹ  میں تربیت دی جارہی ہے۔ جس کا دورانیہ 144 گھنٹے سے 312 گھنٹے کا ہوتا ہے۔  نئی  ہنرمندی کے تحت تھیوری پر مبنی کلاس روم کی 21 روزہ  تربیت  فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ صحت سہولیات جیسے صحت مراکز، اسپتال، تشخیصی سہولیات، نمونہ جمع کرانے کے مراکز وغیرہ میں تقریبا 90 دنوں کی آن دی جاب ٹریننگ (اوجے ٹی)  فراہم کی جاتی ہے۔ مذکورہ بالا چھ ملازمت کے شعبوں میں برج کورس کے طور پرتقریبا ایک ہفتے کی تربیت  ہوتی ہے۔

خصوصی پروگرام کے تحت تین دسمبر 2021 کو 58 ہزار 623 امیدواروں کو تربیت دی جاچکی ہے۔ ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرونیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

 

****************

(ش ح ۔ع ح۔ )

U NO: 14580



(Release ID: 1783763) Visitor Counter : 117


Read this release in: English