شہری ہوابازی کی وزارت

جیور ہوائی اڈے کے پروجیکٹ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے کنبوں کی باز آبادکاری،آراضی کے حصول کے قانون 2013 کی گنجائش کے مطابق کی جارہی ہے


اترپردیش کی سرکار نے بے گھر ہونے والے کنبوں کی بازآباد کاری کے لیے، لگ بھگ 52 ہیکٹر آراضی حاصل کی ہے جس کی مالیت تقریباً 716 کروڑ روپئے ہے

Posted On: 20 DEC 2021 2:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 دسمبر 2021: حکومت ہند نے نوئیڈا (جیور) بین الاقوامی گرین فیلڈ ہوائی اڈے کے قیام کے لیے سال 2018 میں اترپردیش کی حکومت کو (جی او یو پی) اصولی طور پر منظوری دی تھی۔اس پروجیکٹ کی مالیاتی ضرورت سمیت ہوائی اڈے کے پروجیکٹ پر عملدرآمد کی ذمے داری ، ہوائی اڈہ تیار کرنے وا لی متعلقین یعنی اترپردیش کی  حکومت پر ہے جو جیور ہوائی اڈہ پروجیکٹ تیار کرے گی۔ اترپردیش کی سرکار نے بتایا ہے کہ جیور ایئر پروجیکٹ کے باعث بے گھر ہونے والے کنبوں کی بازآبادکاری کا کام آراضی کے اصول کے قانون 2013 کی گنجائش کے مطابق کیا جارہا ہے۔ اترپردیش کی حکومت کے مطابق  انھوں نے مجموعی آبادی والے علاقے کے پچاس فیصد کے برابر ایک نیا شعبہ وضع کرتے ہوئے تیار پلاٹ الاٹ کئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر ایک خاندان کو کم سے کم پچاس مربع میٹر کا پلاٹ الاٹ کیا جائے۔ 3074 بے گھر ہوئے کنبوں کے مطالبے کے مطابق انھیں تیار پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں اور اترپردیش کی سرکار نے ضروری بنیادی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کئے ہیں۔ اترپردیش کی حکومت نے بے گھر ہوئے کنبوں کی باز آبادکاری کے لیے لگ بھگ 52 ہیکٹر آراضی حاصل کی ہے جس پر تقریباً 716 کروڑ روپئے کے اخراجات آئے ہیں۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ(ریٹائرڈ) نے ایک سوال کے  تحریری جواب میں  آج راجیہ سبھا میں فراہم کیں۔

*****

U.No.14577

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1783740) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Bengali , Telugu