اقلیتی امور کی وزارتت

نئی منزل اسکیم

Posted On: 20 DEC 2021 3:33PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،20 دسمبر/

نئی روشنی اسکیم :

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی  نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو مطلع کیا کہ اسکیم کا مقصد 6 نوٹیفائیڈ  اقلیتی برادریوں  یعنی سکھ ، بودھ ،  جین  ، مسلمان ، عیسائی اور پارسی  برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین میں لیڈر شپ  کے فروغ کی خاطر علم ، آلات اور  تکنیک فراہم کرکے انہیں  با اختیار بنانا اور ان میں اعتماد کو فروغ دینا ہے ۔  یہ ایک تربیتی پروگرام ہے ، جس کے ذریعے اقلیتی برادریوں سے  تعلق رکھنے والی 18 سے 65 سال تک کی عمر کی خواتین  کو مالی  خواندگی ، ڈجیٹل  خواندگی ، سووچھ بھارت ،  لائف اسکل اور  سماجی و معاشرتی  تبدیلی  کے لئے  حمایت  ، صحت اور صفائی ستھرائی ، خواتین  کے قانونی  حقوق وغیرہ کے شعبوں میں تربیت فراہم  کی جاتی ہے ۔ اسکیم سے متعلق دیگر  مخصوص  معلومات ویب سائٹ  (http://nairoshni-moma.gov.in ) پر دستیاب ہیں ۔

          نئی روشنی  اسکیم کے آغاز سے اب  تک  ہر ریاست  میں لیڈر شپ  کے فروغ کے لئے منتخب غیر سرکاری تنظیموں  ( این جی اوز ) اور انہیں دی گئی گرانٹ  کی تفصیلات ضمیمہ – I میں دی گئی ہیں ۔

نئی منزل  اسکیم :

          نئی منزل اسکیم  کا مقصد  6 نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں  سے تعلق رکھنے والے  ایسے نو جوانوں کو  ( مرد اور خواتین دونوں ) ، جو 17 – 35 سال کی عمر کے گروپ کے ہیں اور  جن کے پاس با ضابطہ اسکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ  نہیں ہے یعنی وہ اسکول کی پڑھائی  کو بیچ میں ہی چھوڑ چکے ہیں یا انہوں نے مدرسہ جیسے برادری  کے تعلیمی ادارے میں تعلیم  حاصل کی ہے ، فائدہ پہنچانا ہے ۔ اسکیم کے تحت  فیض حاصل کرنے والوں کی 30 فی صد سیٹیں  خواتین کے لئے ، جب کہ  5 فی صد سیٹیں معذوری سے متاثرہ افراد کے لئے مختص ہیں ۔ یہ اسکیم با ضابطہ  تعلیم ( آٹھویں  جماعت یا دسویں جماعت  ) اور مہارت  مشترکہ طور پر  فراہم  کرتی ہے  تاکہ اس سے فیض پانے والے  نو جوان  بہتر روز گار اور روزی روٹی  حاصل کر سکیں ۔ یہ اسکیم پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں  ( پی آئی اے ) کے ذریعہ نافذ  کی جا رہی ہے ۔

          نئی منزل اسکیم کے آغاز سے اب تک غیر رہائشی پروگرام کے تحت 9 – 12 ماہ تک بیسک برج پروگرام  کے تحت تربیت دی جاتی ہے۔ اسکیم سے متعلق تفصیلات  ضمیمہ – II میں دی گئی ہیں ۔

 

ضمیمہ - I

نئی روشنی اسکیم کے تحت منتخب این جی اوز کو امداد فراہم کی گئی

 

 

نمبر شمار

ریاست کا نام

اسکیم کے آغاز سے 21-2020 ء تک جاری فنڈ ( رقم لاکھ روپئے میں )

 

1

آندھرا پردیش

183

 

2

اروناچل پردیش

11

 

3

آسام

592

 

4

بہار

205

 

5

چھتیس گڑھ

102

 

6

دلّی

155

 

7

گوا

82

 

8

گجرات

69

 

9

ہریانہ

10

 

10

ہماچل پردیش

58

 

11

جموں و کشمیر

109

 

12

جھار کھنڈ

227

 

13

کرناٹک

136

 

14

کیرالہ

1015

 

15

مدھیہ پردیش

157

 

16

مہاراشٹر

203

 

17

منی پور

3

 

18

میگھالیہ

29

 

19

ناگالینڈ

157

 

20

اڈیشہ

069

 

21

پنجاب

424

 

22

راجستھان

7

 

23

تمل ناڈو

29

 

24

تلنگانہ

15

 

25

تری پورہ

104

 

26

اتر پردیش

6123

 

27

اترا کھنڈ

304

 

28

مغربی بنگال

245

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ - II

 

 

 

 

نئی منزل اسکیم – فیض پانے والوں  کی تعداد اور امید واروں  کی تعداد ، جنہیں  ملازمت  دلانے اور بعد میں مدد فراہم کی گئی ۔

نمبر شمار

ریاست کا نام

منظور شدہ فیض کنندگان کی تعداد

جن لوگوں کو ملازمت میں مدد فراہم کی گئی ، اُن کی تعداد

1

انڈمان و نکوبار جزائر

413

337

2

آندھرا پردیش

826

525

3

اروناچل پردیش

826

413

4

آسام

5504

2114

5

بہار

9700

3126

6

چھتیس گڑھ

1940

575

7

دلّی

3880

547

8

گوا

413

306

9

گجرات

2910

1399

10

ہریانہ

3323

1001

11

ہماچل پردیش

970

959

12

جموں و کشمیر

7760

1930

13

جھار کھنڈ

6915

1263

14

کرناٹک

2353

415

15

کیرالہ

2065

1355

16

مدھیہ پردیش

3736

908

17

مہاراشٹر

2622

829

18

منی پور

1383

360

19

میگھالیہ

2766

118

20

ناگالینڈ

826

18

21

اڈیشہ

1239

413

22

پنجاب

7184

2397

23

راجستھان

2766

204

24

تمل ناڈو

2910

772

25

تلنگانہ

5945

2918

26

تری پورہ

970

-

27

اتر پردیش

10920

5011

28

اترا کھنڈ

970

790

29

مغربی بنگال

5945

3029

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  14549



(Release ID: 1783697) Visitor Counter : 137


Read this release in: English