پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 DEC 2021 4:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20دسمبر، 2021/ریئر ایڈمیرل اتل آنند وی ایس ایم نے 20 دسمبر 2021 کو کرناٹک کے بحری علاقے (فوک) کے فلیگ افسر کمانڈنگ کی ذمہ داریاں سنبھالی۔
کرناٹک بحری علاقے کے فلیگ افسر کمانڈنگ ، فلیگ افسر کمانڈنگ ان چیف ، کرواڑ نے سبھی ٹھکانوں اور یونٹوں کی کارروائیوں اور انتظامیہ کے لیےمغربی بحری کمان کے ذمہ دار ہیں۔ جن میں کرواڑ بحری ٹھکانے پر تعینات جہاز اور آبدوزیں بھی شامل ہیں۔
ریئر ایڈمیرل آنند بھارتی بحریہ کی ایگزیکٹیو شاخ میں یکم جنوری 1988 کو شامل ہوئے تھے ۔ وہ کھڑک واسلا نیشنل ڈیفینس اکیڈمی ، میر پور (بنگلہ دیش) کے دفاعی خدمات کی کمان اور عملے کے کالج اور نئی دلی کے نیشنل ڈیفینس کالج سے فارغ ہیں۔ انہوں نے امریکہ کے شہر ہوائی کے سلامتی سے متعلق مطالعات کے لیے ایشیا بحرالکاہل مرکز میں باوقار جدید ترین سکیورٹی کو آپریشن کورس کیا ہے۔ ان کی تعلیمی لیاقت نے دفاعی اور اہم مطالعات میں ایم فیل اور ایم ایس سی اور دفاعی مطالعات میں ماسٹرس اور ایک بی ایس سی ڈگری شامل ہے۔
وہ وششٹ سیوا میڈل یافتہ ہیں اور اپنی بحری خدمات میں وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ جن میں آئی این ٹی آر وی اے 72،تار پیڈو ریکوری جہاز کی کمان ، میزائل بوٹ آئی این ایس چیتک ، کورویٹ آئی این ایس کھوکری اور ڈیسٹرائر آئی این ایس ممبئی شامل ہے۔
اس عہدے پر فائز ہونے سے پہلے وہ 22 فروری 2021 کو مہاراشٹر کے بحری علاقے میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ مقرر ہوئے تھے۔


۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –14562