جل شکتی وزارت

ندی اتسو، 2021 کے تیسرے دن ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام

Posted On: 19 DEC 2021 6:48PM by PIB Delhi

ندی اتسو کے تیسرے دن ملک بھر میں جشن کا ماحول دکھا، جس کے تحت 16 سے زیادہ ریاستوں اور 41 ضلعوں میں سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں اتراکھنڈ کے اترکاشی، چمولی، رودرپریاگ، نینیتال، رام نگر اور الموڑا؛ اتر پردیش کے وارانسی، متھرا، پریاگ راج، آگرہ، اٹاوہ، ایودھیا، شاہ جہاں پور، بھدوہی اور بلیا؛ مغربی بنگال میں ہوگلی، بردوان اور مالدہ؛ ہماچل پردیش میں منڈی؛ اوڈیشا میں سنبل پور؛ بہار میں کٹیہار، بھوجپور اور بھاگلپور؛ ہریانہ میں پانی پت، سونی پت اور کرنال؛ جموں و کشمیر میں لیہ لداخ اور کیرل میں ارناکولم شامل ہیں۔ یہ جشن کئی مرکزی اور ریاستی سطح کی ایجنسیوں اور شعبہ جات، ضلع انتظامیہ، اسکول اور کالجوں کے طلبا، نوجوانوں کے مرکز، گنگا وچار منچ، نیشنل کیڈٹ کارپوریشن وغیرہ جیسی قومی رضاکار تنظیموں کے تعاون سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

منعقد کی جانے والی مختلف سرگرمیوں میں شجرکاری مہم، کلیناتھن، گنگا آرتی، ڈرائنگ اور پینٹنگ کے مقابلے، نعرے لکھنے، ندی پوجن، دریائی میراتھن، کشتیوں کی دوڑ، کہانی سنانے کے سیشن وغیرہ شامل ہیں۔

اپنے 26 اگست 2021 کے من کی بات پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے سال میں کم سے ایک بار ندی اتسو منانے کی تاکید کی تھی۔ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، قومی مشن برائے کلین گنگا نے نہ صرف دریائے گنگا بلکہ ملک کی تمام ندیوں پر گنگا اتسو 2021 منانے کا اہتمام کیا۔

ندی اتسو 16 دسمبر، 2021 کو شروع ہوا اور یہ ملک بھر میں 23 دسمبر، 2021 تک جاری رہے گا۔ ندی اتسو، 2021 ایک کل ہند انعقاد ہے جسے مشترکہ طور پر قومی صاف گنگا مشن، وزارت جل شکتی، ثقافت اور سیاحت کی وزارت کی طرف سے منعقد کیا گیا ہے۔ دریائے برہم پترا، سندھ، نرمدا، سابرمتی، مہاندی، کرشنا، گوداوری، کاویری، گنگا، جمنا، جیسی کئی دیگر ندیوں کو منانے کے لیے ندی اتسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریبات صفائی، حب الوطنی، فطرت اور ماحولیات، عقیدت اور روحانیت کے چار منتخب موضوعات کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔ یہ تقریبات آزادی کا امرت مہوتسو مہم کے تحت، ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کے جشن کے موقع پر کی جا رہی ہیں۔ ندی اتسو 2021 کے لیے 22 سے زیادہ ریاستوں اور 170 سے زیادہ اضلاع میں 10 بڑے دریاؤں کے ساتھ ساتھ ملک کے بہت سے دیگر دریاؤں کو منانے کے لیے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

منعقد کردہ سرگرمیوں کی تصویری جھلکیاں

لیہ، لداخ

 

نینی تال، اتراکھنڈ

چنار، اتر پردیش

پریاگ راج، اترپریش

وارانسی، اتر پردیش

سمبل پور، اوڈیشہ

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- س ا  

U: 14517



(Release ID: 1783297) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil