وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

گوا کے یوم آزادی کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کے پروجیکٹ 15 بی کا دوسرا جہاز، مورموگاو پہلی سمندری آزمائش کے لیے روانہ

Posted On: 19 DEC 2021 1:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 19  دسمبر       مورموگاو، ہندوستانی بحریہ کے پروجیکٹ 15 بی کلاس کا دوسرا دیسی اسٹیلتھ ڈسٹرائر، جسے 2022 کے وسط میں سمندر میں اتارے جانے کا منصوبہ تھا ، آج اپنی پہلی سمندری سفر پر روانہ ہوا۔ شاید 19دسمبر جہاز کو سمندر میں اتارنے کی سب سے موزوں تاریخ ہے کیونکہ آج ملک پرتگالی حکمرانی سے گوا کی آزادی کے 60 سال کا جشن منا رہی ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے  اس آزادی میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا  اور جہاز کا نام سمندری ریاست گوا کے نام وقف کرنے سے نہ صرف ہندوستانی بحریہ اور گوا کے لوگوں کے مابین رشتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ مستقل طور پرجہاز کی شناخت قوم کی تعمیر میں اہم کردار کرنے والی ہندوستانی بحریہ سے  بھی وابستہ ہو جائے گا۔

مورموگاو کومزگاؤں ڈاکس شپ بلڈرس لمیٹیڈ (ایم ڈی ایس ایل) میں پروجیکٹ 15 بی ڈسٹرائرز کے حصے کے طور پرتیار کیا جا رہا ہے۔ اس جہاز میں کئی مخصوص دیسی ٹیکنالوجی شامل ہیں اور یہ خود انحصار ہندوستان کی ایک روشن مثال ہے۔ اس نے 'میک ان انڈیا' پہل کو تحریک فراہم کی ہے۔

مورموگاو ہندوستانی بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ نومبر 2021 میں آئی این ایس وشاکھاپٹنم اور چوتھی پی 75 آبدوز آئی این ایس ویلا کے حالیہ آغاز کے ساتھ، مور موگاو کی سمندری آزمائشوں کا آغاز ایم ڈی ایس ایل کی جدید صلاحیتوں اور ایک جدید اور متحرک ہندوستان کی مضبوط دیسی جہاز سازی کی روایت کا ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)UX56.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-14508


(Release ID: 1783236) Visitor Counter : 213


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil