وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے ویتنام کے ثقافت، کھیل کود اور سیاحت کے وزیر جناب ایچ ای گوین وین ہنگ سے نئی دہلی میں ملاقات کی

Posted On: 17 DEC 2021 7:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17 دسمبر 2021:

ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے ویتنام کے ثقافت، کھیل کود اور سیاحت کے وزیر جناب ایچ ای گوین وین ہنگ کے علاوہ، ویتنام کے وفد کے رکن کے طور پر بھارت آئیں انٹرنیشنل کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ، ایم او سی ایس ٹی  کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ گیون فواونگ ہوا کے ساتھ 17 دسمبر 2021  کو نئی دہلی  میں ملاقات کی۔ وین ہنگ 15 سے 19 دسمبر، 2021 تک ویتنام کے وفد کے ساتھ بھارت دورے پر ہیں۔

ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اپنے ہم منصب محترم جناب گوین وین ہنگ کے ساتھ

 

دونوں وزارتوں نے بھارت اور ویتنام کے منفرد تاریخی اور دوستانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے، موجودہ تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے لیے اپنی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔ اس دوران دونوں کے درمیان مختلف ثقافتی تعاون کے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر بھارت اور ویتنام کے ماہرین کے ذریعہ مشترکہ طور پر تصنیف کردہ کتاب ’’چام اسکلپچرس فرام ویتنام اینڈ دیئر انٹرفیس وِد دی انڈین آرٹ (ڈیننگ میوزیم آف چام مجسموں کا مجموعہ)‘‘ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی کے ذریعہ پیش کی گئی۔ محترمہ میناکشی لیکھی نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی شہادت کے طور پر اس کتاب کو اپنے ویتنامی ہم منصب کو پیش کیا۔ یہ کتاب 2013 میں نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (این ایم آئی)اور ویتنام کے ڈاکٹر نانگ میوزیم کے مابین دستخط کی گئی مفاہمتی عرضداشت کے تحت شائع کی گئی ہے۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14474


(Release ID: 1783077) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi