وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور کے ایف ڈبلیو نے سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کے لیے 442.26 ملین یورو قرض پر دستخط کیے

Posted On: 17 DEC 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 17  دسمبر       حکومت ہند اور جرمنی کے ترقیاتی بینک کے ایف ڈبلیو (کریڈٹ نسٹالٹ فر ویڈیراؤف بو) -نے آج سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کے لیے 442.26 ملین یورو کے قرض پر دستخط کیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ میں ایڈیشنل سکریٹری، جناب رجت کمار مشرا نے حکومت ہند  کی جانب سے سورت میٹرو ریل پروجیکٹ سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے، جب کہ محکمہ موسمیاتی مالیات اور شہری نقل و حرکت کی سربراہ محترمہ کلاڈیا شمیرلر نے دستخط کیے۔

اس منصوبے کی کل لاگت 1.50 بلین یورو ہے، جن میں سے 442.26 ملین یورو کی فنانسنگ کے ایف ڈبلیو کر رہا ہے۔ اس منصوبے کی مالی معاونت فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی، اے ایف ڈی کےذریعہ مشترکہ مالی تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ اے ایف ڈی کے ساتھ 250 ملین یورو کے معاہدے پر 28.01.2021 کو دستخط ہوئے تھے۔

40.35 کلومیٹر سورت میٹرو پروجیکٹ کا مقصد سورت کے شہری ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط اور بڑھانا ہے۔اس پروجیکٹ سے ٹریفک کی مشکلات کافی حد تک  کم ہوگی اور ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعہ ضم شدہ شہر اور زمین کے استعمال کی منصوبہ بندی یقینی ہوگی ۔ اس پروجیکٹ کا مقصد میٹرو راہداری سے وابستہ زون میں ایک مربوط ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سسٹم  کو بھی یقینی بنانا ہے تاکہ پہلے اور آخری سرے تک رابطہ کاری اور میٹرو سسٹم تک بہتر رسائی فراہم کی جاسکے۔ مزید یہ کہ سورت میٹرو کے دونوں ڈپو پر شمسی توانائی کا استعمال کیا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کا خاکہ کچھ اس طرح  تیار کیا گیا ہے جس سے  ایک قابل اعتماد اور عوامی نقل و حمل کے نظام  کی فراہمی کے ساتھ سورت شہر کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی قابل اعتماد اور  محفوظ عوامی نقل و حمل کے نظام کو یقینی بنا کر ، نقل و حمل کے مسائل  میں کافی حد تک  کمی اور اہم سفری راہداری میں ہونے والی تاخیر میں کافی حد تک کمی لا کر ایک نظام اور تبدیلی کے اثرات کا تصور اور منصوبہ بنایا جا سکے۔ اس پروجیکٹ کا سورت شہر کے معیار زندگی اور ماحول پر مثبت اثر پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  )

U-14466


(Release ID: 1783032) Visitor Counter : 231


Read this release in: English , Hindi