وزارت خزانہ

دہلی کسٹمز نے بیرون ملک بھیجے جا رہے 1.56 کروڑ روپے کی مالیت کے غیر اعلانیہ ہیرے کو ضبط کیا

Posted On: 17 DEC 2021 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 17  دسمبر        دہلی کسٹمز نے 16 دسمبر 2021 کو ہندوستان سے باہر بھیجے جارہے ہیروں کی ایک کھیپ  ضبط کی جس کا وزن 1,082 کیرٹ تھا۔ ایئر کارگو ایکسپورٹ کمشنریٹ، دہلی کے افسران نے شک کی بنیاد پر 5000 روپے کی مالیت کے ایک کھیپ کی جانچ کی، جسے 'پلاسٹک ہاٹ فکس' قرار دیا گیا تھا۔

جانچ پڑتال پر، کٹے اور تراشے ہوئے اور پالش  کیے گئے ہیروں کے پاؤچ پر مشتمل ایک پیکٹ کو  ‘پلاسٹک ہاٹ فکس’  کے پیکٹوں میں نہایت چالاکی سے چھپا ہوا پایا گیا تھا۔ پتہ لگانے سے بچنے کے لیے ہیروں کے پیکٹ پر ہاٹ فکس بھی چسپاں کیا گیا تھا۔ ضبط کیے گئے ہیروں کی قیمت 1.56 کروڑ  روپے ہے۔ مذکورہ کھیپ ہانگ کانگ بھیجی جا رہی تھی۔ ایئر کارگو کے ذریعہ پارسل میں چھپا کر ہیروں کو ملک سے باہر بھیجنے کا ایک انوکھا معاملہ معلوم پڑتا ہے۔ یہ حالیہ دنوں میں دہلی کے ایئر کارگو ایکسپورٹ میں پالش کیے گئے  ہیرے کی سب سے بڑی  برآمدگی میں سے ایک ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Picture 1  

Picture 2

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (17.12.2021)

U-14465



(Release ID: 1783023) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi