کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

آزاد تجارت کے معاہدوں کی موجودہ صورتحال

Posted On: 17 DEC 2021 4:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17 دسمبر،2021۔بھارت-ماریشس جامع اقتصادی تعاون اور شراکت داری معاہدہ (سی ای سی پی اے) واحد آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) ہے جو بھارت نے گزشتہ 5 سالوں میں کیا ہے۔ اس پر 22 فروری2021 کو دستخط کیے گئے اور یکم اپریل 2021 کو نافذ کیا گیا۔ ماریشس براعظم افریقہ میں واقع ہے۔

بھارت اس وقت جن ایف ٹی اے پر بات چیت کر رہا ہے ان کی براعظمی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

براعظم

ممالک/خطے

معاہدے کا نام

1

ایشیا

یو اے ای

بھارت-یو اے ای  سی ای پی اے

2

ایشیا

اسرائیل

بھارت-اسرائیل فری ٹریڈ اگریمنٹ (ایف ٹی اے)

3

ایشیا/یوروپ

آرمینیا، بیلاروس، قزاخستان، کرغزستان، و روس

بھارت-یوروسین ایکونومک یونین (ای اے ای یو) فری ٹریڈ اگریمنٹ (ایف ٹی اے)

4

یوروپ

برطانیہ

بھارت-برطانیہ اِن ہینسڈ ٹریڈ پارٹنرشپ (ای ٹی پی)

5

یوروپ

یوروپی یونین

بھارت-ای یو بورڈ بیسڈ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ایگریمنٹ(بی ٹی آئی اے)

6

شمالی امریکہ

کناڈا

بھارت-کینیڈا کمپریہنسو ایکونومک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (سی ای پی اے)

7

آسٹریلیا

آسٹریلیا

بھارت-آسٹریلیا کمپریہنسو ایکونومک کوآپریشن ایگریمنٹ (سی ای سی اے)

8

افریقہ

جنوبی افریقہ، بوتسوانا، لیسوتھو، سوازی لینڈ اور نامبیا

بھارت- ایس اے سی یو  پی ٹی اے

یہ مسلسل کوشش ہے کہ مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ تاہم ایف ٹی اے مذاکرات کی تکمیل کی آخری تاریخ کی پیشین گوئی نہیں کی جا سکتی کیونکہ ایک معاہدہ صرف اس صورت میں طے پاتا ہے جب تمام مذاکرات کرنے والے ممالک نتائج سے مطمئن ہوں۔

خدمات میں تجارت کا ایک باب ہندوستان کے بیشتر تجارتی معاہدوں میں شامل ہے۔ اس باب میں قدرتی افراد کی نقل و حرکت سے متعلق ایک ضمیمہ/باب شامل ہے جو سروس فراہم کنندگان کے عارضی داخلے اور قیام کے طریقہ کار کو آسان اور ہموار کرنے کے بارے میں نظم و ضبط فراہم کرتا ہے۔

یہ اطلاع کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14443


(Release ID: 1782941) Visitor Counter : 284


Read this release in: English