خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

آنگن واڑی ورکرز کےلئے بیمہ

Posted On: 17 DEC 2021 3:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،    17دسمبر ،2021

کووڈ 19 سے لڑنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز  کےلئے پردھان منتری غریب کلیان  پیکج (پی ایم جی کے پی) انشورنس اسکیم  شروع کی گئی تھی ، جس کے تحت انہیں  کسی ذاتی حادثے میں 50 لاکھ سے 22.12 لاکھ تک کا جامع کور فراہم کیا جاتا ہےاور بالکل یہی  پیکج  آنگن واڑی ورکرز / ہیلپرز کو بھی  دینے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،جو کووڈ 19 سے متاثر  مریضوں کی دیکھ بھال  اور براہ راست رابطے  میں  آتے ہیں اور انہیں اس سے متاثر ہونے کا پورا پورا خطرہ ہے،اس کور میں آنے کےلئےمختلف حالات میں بعض شرائط کی تکمیل ضروری ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آنگن واڑی ورکرس کے لیے حفاظتی آلات جیسے ماسک، دستانے، صابن اور سینیٹائزر وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اے ڈبلیو ڈبلیو اور اے ڈبلیو ایچ کو   بھی پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا  کے تحت  کور کیا گیا ہے(اس میں اے ڈبلیو ڈبلیو اور اے ڈبلیو ایچ  کے 18 سے 50 سال کی عمر کے زمرے  والے افراد کو دو لاکھ روپے تک کا لائف کور دینے  کا التزام ہے)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (اس کے تحت  حادثاتی موت یا مستقل یا مکمل معذوری  کی صورت میں اے ڈبلیو ڈبلیو اور اے ڈبلیو ایچ  کے 18 سے 59 سال کی عمر کے زمرے  کے افراد کو دو لاکھ روپے  تک کا کور دینے کا التزام ہے اور  جزوی لیکن مستقل معذوری کی صور ت میں ایک لاکھ روپے تک کا کور دینے کا التزام ہے) ، اور آنگن واڑی کاریہ کرتی  بیمہ یوجنا ( اے ڈبلیو ڈبلیو اور اے ڈبلیو ایچ  کے 51 سے 59 سال کی عمر کے زمرے کے افراد کو 30000 روپے تک کا لائف کوردینے کا التزام ہے 1-06-2017  تک گروپ بندی)۔

حکومت ہند نے ملک میں غیر منظم شعبوں کے لیے پردھان منتری شرم یوگی مان دھن پنشن اسکیم(پی ایم،ایس وائی ایم) متعارف کرائی ہے تاکہ بڑھاپے کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے جس میں 60 سال کی عمر کو پہنچنے پر 3,000/- ماہانہ کی یقینی پنشن کا تصور کیا جاتا ہے۔پی ایم،ایس وائی ایم   50:50 کی بنیاد پر ایک رضاکارانہ اور شراکت دار پنشن اسکیم ہے جہاں مقررہ عمر کے لحاظ سے حصہ مستفدین کے ذریعے دیا جائے گا اور 60 سال کی عمر تک پہنچنے پر 3,000/- ماہانہ یقینی پنشن حاصل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے مماثل حصہ دیا جائے گا۔

اس سلسلسے میں ،ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں نے  اہل اے ڈبلیو ڈبلیو اور اے ڈبیو ایچ  کارکنان سے  پردھان منتری شرم یوگی من دھن (پی ایم ،ایس وائی ایم) پنشن اسکیم کے تحت رضاکارانہ طورپر  اپنا اندارج کرانے کی حوصلہ افزائی  کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمریتی زوبین ایرانی نے دی ہے۔

 

****

ش ح ۔ا م۔ج

U:14451



(Release ID: 1782905) Visitor Counter : 102


Read this release in: English