بھاری صنعتوں کی وزارت

آٹوموبائل پروڈکشن یونٹس

Posted On: 17 DEC 2021 3:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17  دسمبر ،2021

سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم)سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ تین برسوں  میں درج ذیل بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں ہندوستانی مارکیٹ میں داخل ہوئی ہیں:

نمبر شمار

ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام

کی گئی سرمایہ کاری

1.

کے آئی اے موٹرس

کروڑ روپے  8,140

2.

پی سی اے موٹرس

کروڑ روپے  2,400

3.

ایم جی موٹرس

کروڑ روپے 3,000

 

حکومت نے بھارت میں آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ  کی صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم کو منظوری دی ہے تاکہ جدید آٹو موٹیو ٹیکنالوجی مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جا سکے اور آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں پانچ سال کی مدت میں 25,938 کروڑ روپےکے بجٹ کے ایک تخمینہ کی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔

ملک کی مینوفیکچرنگ جی ڈی پی میں آٹوموبائل سیکٹر کا حصہ تقریباً 35 فیصد ہے۔ مزید یہ کہ حکومت کو آٹوموبائل سیکٹر میں عالمی سطح پر ہندوستان کی مسابقت کا اندازہ ہے۔

 

یونٹ پیداوار کے لحاظ سے عالمی بازار  میں ہندوستان کی درجہ بندی ذیل میں درج ہے:

    1#  -   ٹو وہیلر، 3 وہیلر اور ٹریکٹر

     مسافر گاڑی - #5

     تجارتی گاڑیاں - #5

یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجرین نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح ۔ا م۔ج

U:14453



(Release ID: 1782904) Visitor Counter : 101


Read this release in: English