وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی پیداوارییونٹیں

Posted On: 17 DEC 2021 2:41PM by PIB Delhi

2019 میں ولادیووستوک میں منعقدہ 20 ویں ہند-روس دو طرفہ سربراہی اجلاس کے دوران روسی/سوویت نژاد اسلحہ اور دفاعی سازوسامان سے متعلق کل پُرزوں، اجزاء، ٹکڑوں سے تیار ڈھانچوں اور دیگر مواد کی مشترکہ تیاری میں باہمی تعاون پر ایک بین حکومتی معاہدہ (آئی جی اے) دستخط کئے گئے تھے۔ آئی جی اے کا مقصد ‘‘میک ان انڈیا’’ پہل کے فریم ورک کے تحت روسی اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایمس) کے ساتھ جوائنٹ وینچرز/ پارٹنرشپ کی تشکیل کے ذریعے ہندُستانی صنعت کی طرف سے ہندُستان  میں کل پُرزوں اور اجزاء کی تیاری کو منظم کرکے‘‘آفٹر سیلز سپورٹ’’ اور ہندُستانی مسلح افواج میں اصلاً روسی آلات کی آپریشنل دستیابی کو بڑھانا ہے۔

 

مزید برآں 2018 میں حکومتِ ہند اور حکومتِ روس کے درمیان ایک مشترکہ منصوبے کے ذریعے ہندوستان میں اے کے-203 رائفل کی تیاری کے لئے ایک بین حکومتی معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔ اس کی رو سے میسرز انڈو رشین رائفلز پرائیویٹ لیمیٹیڈ  کو 2019 میں ہندستان کی جانب سے سابقہ​​آرڈیننس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کے (50.5 فیصد) اور روس کی طرف سے کنسرن کلاشنکوف (سی کے) کو (42 فیصد) اور روسوبورون ایکسپورٹ (آر ای او) کو (7.5 فیصد) کے شیئر ہولڈنگ کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔

 

دفاعی سازوسامان کی بنیادی خریداری خطرے کے ادراک، آپریشنل آزمائشوں اور تکنیکی ترقیات کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف ملکی اور غیر ملکی وینڈروں سے کی جاتی ہے تاکہ مسلح افواج کو تیاری کی حالت میں رکھا جائے۔

 

مالی سال 14-2013 سے 21-2020 کے دوران 407 معاہدوں پر دستخط کئے گئے    جن میں   سے مسلح افواج کے لئے دفاعی آلات کی سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی وینڈروں کے ساتھ 156 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ سامان کی ترسیل کا شیڈول ہر معاہدے میں واضح کیا گیا ہے۔

 

یہ اطلاع مملکتی وزیر دفاع  جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب اے راجہ کو ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1782893) Visitor Counter : 131


Read this release in: English