خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

جی ڈی پی میں ایف پی آئی کا تعاون

Posted On: 17 DEC 2021 2:24PM by PIB Delhi

 

پچھلے 5 برسوں کے دوران جس کی تکمیل 20-2019 میں ہوئی، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز (ایف پی آئی) کے شعبے میں مجموعی افزونئ قدر (جی وی اے) تقریباً 11.18 فیصد کی اوسط سالانہ شرحِ نمو (اے اے جی آر) سے ہوتی رہی۔ فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں پچھلے پانچ برسوں میں جی وی اے (12-2011 کی مستقل قیمتوں پر) درج ذیل ہیں:

(روپیہ لاکھ کروڑ میں)                 

 

2015-16

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

جی وی اے-ایف پی آئی

1.61

1.79

1.93

2.32

2.24

ماخذ: نیشنل اکاؤنٹس ڈویژن، مرکزی شماریات دفتر

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت فوڈ پروسیسنگ سمیت رجسٹرڈ مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے ڈیٹا شائع کرتی ہے۔ صنعتوں کے تازہ ترین سالانہ سروے (اے ایس آئی) 19-2018 کے مطابق رجسٹرڈ سیکٹر میں 40,579 فوڈ پروسیسنگ یونٹیں  تھیں۔ صنعتوں کے سالانہ سروے میں بڑی، درمیانی، چھوٹی، بہت چھوٹی یونٹوں یا ملٹی نیشنل کارپوریشنوں (ایم این سیز) کی تفصیلات کے لئے الگ الگ ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ایک قومی سروے کے ذریعے سال 16-2015 کے لئے غیر مربوط (غیر رجسٹرڈ) کاروباری اداروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ نمونوں کے تازہ ترین قومی سروے (این ایس ایس 73 ویں، راؤنڈ 16-2015) کے مطابق غیر رجسٹرڈ حلقے میں 24.59 لاکھ فوڈ پروسیسنگ ادارے تھے جن میں سے 93.6 فیصد انتہائی چھوٹے زمرے میں، 5.7 فیصد چھوٹے زمرے میں اور باقی 0.7 فیصد درمیانے درجے کے زمرے کے ہیں۔

فوڈ پروسیسنگ کے سیکٹر کی مجموعی ترقی کے لئے وزارت  ایک مرکزی سیکٹر اسکیم – پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پمکسی) نافذ کر رہی ہے۔ اس میں پروسیسنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا، زرعی پیداوار کے ضیاع کو کم کرنا، فارم سے باہرر وزگار پیدا کرنا، کسانوں کو بہتر منافع کویقینی بنانا وغیرہ شامل ہیں۔ پمکسی کے تحت اہم اجزاء کی اسکیموں کا تعلق میگا فوڈ پارک، زرعی پروسیسنگ کلسٹروں، انٹیگریٹڈ کولڈ چین، فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیتوں کو پیدا کرنے اور بڑھانے کے علاوہ  پیچھے اور آگے کی کڑیوں سے ہے۔

اسی طرح مائیکرو سیکٹر کی غیر منظم یونٹوں کا معیار بلند کرنے اور انہیں باضابطہ بنانے کے لئے پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم-ایف ایم ای) اسکیم پر جون 2020 سے عمل جاری ہے۔ عالمی فوڈ چیمپئنوں کی تشکیل کے لئے پیداوار سے منسوب ترغیبات کی ایک اسکیم (پی ایل آئی) بھی شروع کی گئی ہے۔

یہ اطلاع فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***



(Release ID: 1782836) Visitor Counter : 142


Read this release in: English