ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آلودگی سے پاک بہتر ماحول کے تئیں بیداری

Posted On: 16 DEC 2021 3:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی16دسمبر؍2021

ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت ملک بھر میں آلودگی سے پاک بہتر ماحول کو وسعت دینے کےلئے سی اے ایم پی اے کے تحت مرکز کی اسپانسر شپ والی اسکیموں اور فنڈ ز کے ذریعے جنگل بانی کی سرگرمیاں انجام دینے کےلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد اور تعان کرتی ہے۔وزارت جنگلات کے عالمی دن، ماحولیات کے عالمی دن، ون مہوتسو ، وائلڈ لائف ویک، حیاتیاتی تنوع  کے عالمی دن جیسے مختلف موقعوں پر شجر کاری اور دیگر پھولوں کے نمونوں کی معلومات کوعام کرتی ہےاور اسے پھیلاتی ہے، جو مختلف کانفرنسوں ، ورکشاپس ، بڑے پیمانے پر شجر کاری وغیرہ کے ذریعے ایک خاص خطے میں قدرتی طورپر پیداہوتے ہیں۔ریاست کے جنگلات کے محکمے بھی کتابوں ، پمفلیٹ، سائن بورڈ اور بروشر کے ذریعے اپنی طبی املاک کے ساتھ درختوں، جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے مقامی نمونوں کی معلومات کو بھی فروغ دیتی ہے۔

وزارت نے ریاست ؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے لئے وقتاً فوقتاً جاری کی گئی اپنی ایڈوائزی کے  ذریعے جنگل بانی کےپروگراموں اور سرگرمیوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ درخت کے مناسب مقامی نمونوں کی شجر کاری ،مقامی ماحول اورمٹی کے حالات کی بنیاد پر کی جانی چاہئے۔آلودگی سے پاک بھارت کے لئے قومی مشن میں ایک ایسی شجرکاری کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ، جس میں گھاس پھوس، جڑی بوٹیوں، جھاڑیوں اور درختوں کے نمونے شامل کئے گئےہیں۔جنگلاتی علاقوں میں جنگل بانی کے لئے غیر ملکی اور ناگوار پلانٹوں سے گریز کیا گیا ہے۔

آیوش کی وزارت کے نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ نے بھی جنگل بانی کے تئیں بیداری پیدا کرنے  اور اسے فروغ دینے کےلئے Tinosporiacordifoliaviz ’امرتا فار لائف‘ پر مخصوص  جڑی بوٹیوں، جھاڑیوں اور درخت پر مبنی دواؤں  کا ایک پلانٹ کا بھی آغاز کیا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ نے 2020ء کے لئے  بھی 20 میڈیسنل پلانٹس کا آغاز کیا ہے، تاکہ مقامی لوگوں میں میڈیسنل پلانٹ کے بارے میں معلومات کے میں بیداری پیدا کی جاسکے اور اس کی کاشتکاری کو فروغ دیا جاسکے۔

 

*************

 

ش ح- ش ر– ن ع

U. No.14426


(Release ID: 1782581)
Read this release in: English