کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اَپ کے ذریعہ نوکریوں کی تخلیق

Posted On: 15 DEC 2021 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی15دسمبر؍2021

ان نوکریوں کی تعداد جو ملک میں گزشتہ تین برسوں میں پیدا کی گئیں۔ جیسا کہ ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے منظور شدہ اسٹارٹ اپ کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے، مندرجہ ذیل ہے:

 

سال

منظور شدہ اسٹارٹ اپ کے ذریعہ رپورٹ کردہ نوکریاں(8دسمبر 2021ء تک)

2018

93527

2019

142646

2020

169724

2021

(8دسمبر تک)

192427

میزان

598324

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ملک میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں اسٹارٹ اپ کے ذریعے سال بہ سال کے حساب سے کی گئی شراکت کے بارے میں کوئی مرکزی تالیف شدہ معلومات دستیاب نہیں ہے۔

حکومت ہند نے اسٹارٹ اَپ انڈیا پہل قدمی کے تحت متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف ایس)اور اِنکیوبیٹرس کے ذریعہ اسٹارٹ اَپ میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے تمام ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسٹارٹ اَپ ک فنڈ (ایف ایف ایس )اسکیم اور اسٹارٹ اَپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم(ایس آئی ایس ایف ایس)کو نافذ کیا ہے۔

ایف ایف ایس کے تحت  10,000کروڑروپے کا بنیادی سرمایہ منظور کیا گیا ہے ہے جو 14ویں اور 15ویں مالیاتی کمیشن دوروں پر پھیلا ہوا ہے۔ اس اسکیم کے تحت چھوٹی صنعتوں کی ترقی سے متعلق ہندوستانی بینک (ایس آئی ڈ بی آئی)نوڈل بینک ہے۔ ایف ایف ایس اسکیم براہ راست اسٹارٹ اپ کو مالی مدد فراہم نہیں کرتی ہے، بلکہ ایس ای جی آئی –رجسٹرڈ متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف ایس) کو سپورٹ کرتی ہے جو بدلے میں اکیوٹی اور اکیوٹی سے مربوط آلات کے ذریعے ہندوستانی کے بڑھتے اسٹارٹ اپ میں پیسہ لگاتی ہے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم(ایس آئی ایس ایف ایس)کے تحت 4سال کی مدت مدت کے لیے ، جس کی شروعات  22-2021 سے ہے، 945کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ منظور شدہ انکیوبیٹرس کے ذریعے اسٹارٹ اپ کو فنڈ جاری کئے گئے ہیں۔

مزید تجارت کرنے کی آسانی کو بڑھانے ، سرمایہ کے اضافے اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے 49ایم ریگولیٹری تبدیلیاں انجام دی گئی ہیں۔ اس میں انشورنس، ای پی ایف او، غیر حکومتی پرووی ڈنٹ فنڈ، ریٹائرمنٹ اور گریجوئٹی فنڈ شامل ہیں جسے اے آئی ایف ایس میں لگایا جائے گا اور اس طرح اربوں ڈالر کا گھریلو سرمایہ ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لئے دستیاب کرایا جائے گا۔

مرید برآں، ٹینڈرس میں شرکت کے لئے اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کی غرض سے سابقہ کاروبار و تجربات کی ضرورت میں راحت دی گئی ہے۔ اسٹارٹ اپ کو جمع رقم بیعانہ کی ضرورت سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کو مصنوعات اور خدمات بیچنے کی غرض سے اسٹارٹ اپ کے لئے، جی ای ایم اسٹارٹ اپ رن وے کا آغاز کیا گیا ہے۔ 3اکتوبر 2021ء تک 11,386 اسٹارٹ اپ جی ای ایم سے متعلق تھے جس میں 93,908آرڈر عوامی اداروں کی طرف سے تھے۔

یہ معلومات تجارت وصنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئیں۔

 

*************

 

 

ش ح- ا ک – ن ع

U. No.14407


(Release ID: 1782520) Visitor Counter : 144


Read this release in: English