شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے زیر انتظام تمام بڑے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ جے وی ہوائی اڈوں اور سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) والے ہوائی اڈوں پر معذور افراد کے لئے سیکورٹی چیک کے دوران ترجیحی سلوک اور آسانی فراہم کی جاتی ہے

Posted On: 16 DEC 2021 4:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16 دسمبر،2021۔ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے زیر انتظام تمام بڑے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ ملکیت (جے وی) کے ہوائی اڈوں اور سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) موڈ کے تحت ہوائی اڈوں پر معذور افراد کے لیے سیکورٹی چیک کے دوران ترجیحی سلوک اور آسانیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں کو انڈکشن کے دوران تربیت دی جاتی ہے تاکہ معذور افراد کی مدد کی جا سکے اور بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی کی طرف سے جاری کردہ ‘خصوصی ضروریات اور طبی حالات کے حامل مسافروں کی اسکریننگ کے لیے معیاری طریقہ کار (ایس او پی)’ کے بارے میں بھی حساس بنایا جاتا ہے۔ مزید برآں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی ہدایات کے مطابق شہری ہوابازی کی وزارت کی طرف سے شہری ہوابازی کے لیے قابل رسائی معیارات اور رہنما خطوط وضع کیے جا رہے ہیں، جو ہوائی اڈے کے آپریٹرز، ایئر لائنز اور سیکورٹی فورسز کے ذریعے فراہم کیے جانے والے قابل رسائی خصوصیات کی وضاحت کرتے ہیں۔ یہ معذور اور کم نقل و حرکت کے حامل مسافروں کو محفوظ طریقے سے، آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے اور ہوائی اڈے کے ٹرمینلز کے اندر موجود تمام سہولیات کو استعمال کرنے کے قابل بنائے گا۔ مسودہ رہنما خطوط میں سیکورٹی چیک کے دوران ترجیحی سلوک، مسافر کے وقار اور رازداری کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی ضروریات کے حامل افراد کی اسکریننگ کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات، تربیت یافتہ ہوائی اڈے، ایئر لائنز اور سیکیورٹی عملہ وغیرہ جیسی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔

یہ اطلاع شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14383


(Release ID: 1782478) Visitor Counter : 112


Read this release in: English