مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نیشنل کامن موبیلیٹی کارڈ (این سی ایم سی) ہولڈروں نے نومبر 2021 میں 7.1 لاکھ آن لائن لین دین کی

Posted On: 16 DEC 2021 3:55PM by PIB Delhi

 

آٹومیٹک فیر کلیکشن (اے ایف سی) سسٹم پر مشتمل موافق ٹرمنل میٹرو گیٹ اور انٹر فیس بمع بینکنگ سسٹم، کیو آر ٹکٹنگ  کے ساتھ درونِ ملک تیار کردہ نیشنل کامن موبیلیٹی کارڈ (این سی ایم سی) بمع مکمل ماحولیاتی نظام مارچ 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ اقدام ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے 2014 میں  تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

1۔این سی ایم سی ماحولیاتی نظام کی حتمی انٹرفیس تصریحات اور کیو آر ٹکٹنگ سسٹم کی تفصیلات کی تصریحات ریاستی حکومتوں، مرکزی خطوں کی انتظامیہ، پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز، میٹرو کارپوریشنوں اور بی آر ٹی ایس آپریٹروں کے ذریعے ملک بھر میں اپنانے کے لئے جاری کر دی گئی ہیں۔

2۔ این سی ایم سی کو دسمبر 2020 سے ایئرپورٹ لائن، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن میں آپریشنل کر دیا گیا ہے۔

3۔ این سی ایم سی کو فی الحال مختلف استعمال کے معاملات میں آن لائن لین دین کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے مطلع کیا ہے کہ نومبر 2021 کے مہینے میں 0.71 ملین این سی ایم سی کارڈ پر آن لائن لین دین کی کارروائی کی گئی ہے۔

4۔ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے ڈیٹا کے مطابق:

  • 25 بینکوں کے ساتھ 26 کریڈٹ کارڈ/پی پی آئی جاری کرنے والی ایجنسیاں اکتوبر 2021 تک ڈیبٹ کارڈ کے حصے میں 49.26 ملین کارڈز کے اجراء کے ساتھ لائیو ہیں۔
  • کریڈٹ کارڈ اور پی پی آئی کے اجراء کا حجم بھی مجموعی طور پر بڑھ کر  1.65 ملین ہو گیا ہے۔
  • اکتوبر 2021 تک 47,273  لین دین   کے ساتھ 9 بینکوں نے آف لائن لین دین کے لئے ٹرمینلز تیار کئے ہیں۔
  • 22 بینکوں کو این سی ایم سی ایکوائرر قرار دیا گیا ہے۔
  • پورے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹروں میں این سی ایم سی کے دائرے میں اضافہ اور نفاذ ایک مسلسل عمل ہے۔  کارڈ کا اجرا اور ٹرمینل کی تعیناتی دونوں ہر ماہ اضافہ پذیر ہیں۔ این سی ایم سی کا اجرا ہر ماہ 5 ملین بڑھ رہا ہے۔

یہ اطلاع  ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1782372) Visitor Counter : 110


Read this release in: English