وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نئی تعلیمی پالیسی پر اساتذہ کی تربیت

Posted On: 15 DEC 2021 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی15دسمبر؍2021

تعلیم کی وزیر مملکت  محترمہ اَنّ پورنا دیوی نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 8ستمبر سے 25 ستمبر 2020ء تک اساتذہ کا فیسٹول ’شکشک پرو‘ کا انعقاد کیا گیا، تاکہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 اور اس کے نفاذ کی حکمت عملی کی مختلف سفارشات پر تبادلہ خیال جاسکے۔ رواں سال بھی 5 ستمبر سے17 ستمبر 2021ء تک ورچوئل طریقے سے شکشک پرو کا انعقاد کیا گیا تھا۔ شکشک پرو میں پالیسی سازوں ، منتظمین ، ماہرین تعلیم، اسکول کے پرنسپل، ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ نے اپنے تجربات اور علم کومشترک کرنے کے لئے  شرکت کی اور این ای پی -2020 کی توقعات کو پورا کرنے کےلئے آگے کے راستے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ اسکولی تعلیم  اور خواندگی کے محکمے نے اساتذہ کی تربیت کے مربوط پروگرام  ،نشٹھا-اسکول کے ہیڈز اور اساتذہ کی جامع تربیت کے ذریعے ابتدائی سطح پر سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کےلئے قومی مشن  کی شروعات کی ہے۔نشٹھا کے اساتذہ کی تربیت کا طریقہ کار این ای پی 2020ء کی سفارشات پر مبنی ہے۔

اس کے علاوہ این ای پی 2020ء  کے نفاذ کےلئے اساتذہ سے مشورہ طلب کرنے کی خاطر آن لائن مشورہ کا عملwww.MyGov.in پورٹل پر شروع کیا گیاہے۔اساتذہ سے تقریباً 15 لاکھ مشورے موصول ہوئے ہیں، جسے این سی ای آرٹی ، سی بی ایس ای اور ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

*************

 

ش ح- ع ح– ن ع

U. No.14362


(Release ID: 1782152) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Tamil