کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چینی اشیاء پر پابندی کا معاملہ

Posted On: 15 DEC 2021 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی15دسمبر؍2021

تجارت و صنعت کی وزارت نے وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سرکار اور صنعت کی جانب سے چین کے ساتھ کشیدہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے چین میں بنی اشیاء کی درآمدات کو بائیکاٹ کرنے کے لئے کچھ مشورے و تجاویز دیئے گئے ہیں۔ جون 2020ء میں بھی ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے لداخ میں ایکچوئل کنٹرول لائن(ایل اے سی) پر تنازع کی روشنی میں چین میں بنی تمام اشیاء پر پابندی لگانے  کےلئے مشورے دیا گیا تھا۔

بھارت سرکار وقتاً فوقتاً قومی مفاد سے متعلق امور سمیت اشیاء کی درآمدات کی شروعات کےلئے مناسب اقدامات کرتی ہے۔بھارت اور چین دونوں ڈبلیو ٹی او کے اراکین ہیں اور کوئی بھی تجارتی پابندی کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے مطابق ہونا چاہئے۔حکومت وقتاً فوقتاً ان امور کا جائزہ لیتی ہے اور ایک جامع عالمی تجارتی حکمت عملی  اپناتے ہوئے  مختلف اسٹیک ہولڈروں کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کے حل کے لئے ڈبلیو ٹی او کے مطابق اقدامات کرتی ہے۔گھریلو صلاحیتوں کی مدد اور اُس کی توسیع کے لئے حکومت نے آتم نر بھر پالیسی کے مطابق پیداوار پر مبنی ترغیبی (پی ایل آئی)اسکیموں  کے توسط سے گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی خاطر پالیسیوں کا نفاذ کیا ہے۔

*************

 

 

ش ح- ع ح– ن ع

U. No.14357



(Release ID: 1782137) Visitor Counter : 162


Read this release in: English