کامرس اور صنعت کی وزارتہ
براہ راست بیرونی سرمایہ کاری
Posted On:
15 DEC 2021 6:22PM by PIB Delhi
پچھلے 7 مالی برسوں کے دوران بھارت میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آمد 440.26 ارب امریکی ڈالر کے برابر درج کی گئی ہے۔ 15-2014 میں بھارت میں ایف ڈی آئی کی آمد 45.15 ارب امریکی ڈالر تھی اور اس کے بعد سے یہ اضافہ ہوا ہے۔ ہر مالی سال کے حساب سے ایف ڈی آئی کی آمد کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے۔
نمبر شمار
|
مالی سال
|
ایف ڈی آئی کی آمدہ رقم (ارب امریکی ڈالر میں)
|
1.
|
2014-15
|
45.15
|
2.
|
2015-16
|
55.56
|
3.
|
2016-17
|
60.22
|
4.
|
2017-18
|
60.97
|
5.
|
2018-19
|
62.00
|
6.
|
2019-20
|
74.39
|
7.
|
2020-21
|
81.97
|
براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسی نافذ کی ہے، جس میں چند شعبوں کو چھوڑ کر زیادہ تر شعبوں میں خود کار راستے سے 100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ ایف ڈی آئی پالیسی پر جاری بنیاد پر نظر ثانی کی جاتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بھارت ایک پسندیدہ اور سرمایہ کار دوست مقام بنا رہے۔ اعلیٰ صنعتی ایوانوں ، انجمنوں، صنعتوں کے نمائندوں / گروپوں اور دیگر اداروں سمیت تمام فریقوں کے ساتھ پالیسی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حکومت نے حال ہی میں تمام شعبوں میں بہت سی اصلاحات کی ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران ہی کئی شعبوں، جیسے انشورنس ، دفاع، پیٹرولیم اور قدرتی گیس ، ٹیلی مواصلات وغیرہ میں ایف ڈی آئی پالیسی سے متعلق اصلاحات کی گئی ہیں۔
براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی آمد گھریلو سرمایہ کاری ، صنعتی ترقی اور تمام شعبوں اور متعلقہ صنعتوں میں ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح کی سرمایہ کاری سے بین الاقوامی سطح کے بہترین طریقہ کار اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول میں مدد گار ہوتی ہے، جس سے ہنر مندی کے فروغ ، برآمدات میں اضافے اور معیشت کی مجموعی مسابقتی صلاحیت میں بہتری میں مدد ملتی ہے، جس سے ملک میں مجموعی اقتصادی فروغ اور ترقی حاصل ہوتی ہے۔
مذکورہ معلو مات کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ش ح۔و ا ۔ق ر۔
U-14359
(Release ID: 1782117)