کامرس اور صنعت کی وزارتہ

علاقائی تجارتی معاہدہ

Posted On: 15 DEC 2021 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی15دسمبر؍2021

تجارت اور صنعت  کی وزارت میں وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت درج ذیل ممالک؍خطوں کے ساتھ علاقائی تجارتی معاہدہ(آر ٹی اے ایز)؍آزاد تجارتی معاہدہ(ایف ٹی اے ایز) پر سرگرمی سے مذاکرات کررہا ہے۔

 

نمبر شمار

ممالک؍خطے

معاہدے کی فہرست

1

یو اے ای

انڈیا-یو اے ای سی ای پی اے

2

آسٹریلیا

بھارت-آسٹریلیا جامع اقتصادی تعاون معاہدہ(سی ای سی اے)

3

کناڈا

بھارت-کناڈا جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ

4

اسرائیل

بھارت-اسرائیل آزاد تجارتی معاہدہ(ایف ٹی اے)

5

برطانیہ

بھارت-برطانیہ کے درمیان تجارتی شراکت داری میں اضافہ(ای ٹی پی)

6

ارمینیا، بیلاروس، قزاخستان، کرغستان اور روس

بھارت-یوریشیا اقتصادی یونین (ای اے ای یو) آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے)

7

یوروپی یونین

بھارت-یوروپی یونین کے درمیان وسیع بنیاد پر تجارتی اور سرمایہ معاہدہ(بی ٹی آئی اے)

8

جنوبی افریقہ، بوتسوانہ،لیسوتھو، سوزی لینڈ اور نمیبیا

بھارت-ایس اے سی یو  پی ٹی اے)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارت نے مختلف ممالک خطوں  یعنی جاپان، جنوبی کوریا، ماریشش، آسیان خطوں کے ممالک اور جنوبی ایشیائی ایسو سی ایشن کے ممالک کے ساتھ علاقائی تعاون کے لئے 11 آر ٹی ایز؍ایف ٹی اے پر دستخط کئے ہیں۔گزشتہ پانچ برسوں میں اِن ممالک ؍خطوں سے بھارت کی تجارتی مصنوعات کی برآمدات میں20.75فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔جہاں تک بھارت –ماریشش جامع اقتصادی تعاون اور شراکت داری معاہدہ (سی ای سی پی اے)کا تعلق ہے تو اِس کا نفاذ یکم اپریل 2021ء کو کیا گیا ہے ، اس لئے اس کے فوائد کا حساب کتاب لگانا جلد بازی ہوگی۔ملک ؍خطوں کی سطح پر تجارتی مصنوعات کی برآمدات کی تفصیلات درج ذیل جدول میں دیاگیا ہے:

 

آر ٹی اے شراکت دار ممالک؍علاقائی سطح پر بھارت کی برآمدات

امریکی ارب ڈالر میں شرحیں

بھارت آر ٹی اے شراکت دار ممالک؍خطے

آرٹی اے ناموں کی فہرست

مالی سال 2016 میں برآمدات

مالی سال 2021 میں برآمدات

آسیان

بھارت-آسیان ایف ٹی اے

بھارت-سنگاپور سی ای سی اے

بھارت-ملیشیا سی ای سی اے

بھارت-تھائی لینڈ ایف ٹی اے-ارلی ہارویسٹ اسکیم(ای ایچ ایس)

25.13

31.49

جاپان

بھارت-جاپان سی ای پی اے

4.66

4.43

جنوبی کوریا

بھارت-جنوبی کوریا سی ای پی اے

3.52

4.68

ایس اے ایف ٹی اے

ایس اے ایف ٹی اے پر معاہدہ

بھارت-سری لنکا ایف ٹی اے

بھارت-نیپال تجارتی معاہدہ

بھارت-بھوٹان تجارتی، کامرس اور ٹرانزٹ معاہدہ

18.60

22.08

ماریشش

بھارت-ماریشش جامع اقتصادی تعاون اور شراکت داری معاہدہ(سی ای سی پی اے)

10اپریل 2021ء کو نافذ کئے گئے آر ٹی اے کے فوائد کی مقدار کا حساب کتاب لگانا ابھی جلد بازی ہوگی

Source: Directorate General of Commercial Intelligence and Statistics (DGCI&S)

 

صنعت اور داخلی  تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی جانب سے بتائے گئے ایف ڈی آئی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں(اکتوبر 2016 ءاور ستمبر 2021ء کے درمیان)مذکورہ ممالک ؍خطوں سے 89.46امریکی ارب ڈالر کے برابر مجموعی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے، تاہم یہ پتہ لگانا ممکن نہیں ہے کہ آر ٹی اے معاہدہ یا کسی دیگر وجوہات کی بنا پر ایک ملک سے کتنی سرمایہ کاری  حاصل ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا، آسیان اور سنگاپور کے ساتھ آر ٹی اے ؍ایف ٹی اے کا جائزہ زیر غور ہے۔

*************

 

ش ح- ع ح– ن ع

U. No.14355



(Release ID: 1782115) Visitor Counter : 207


Read this release in: English