کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ انڈیا بیج فنڈ

Posted On: 15 DEC 2021 6:26PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت اسٹارٹ اپ انڈیا بیج فنڈ اسکیم (ایس آئی ایس ایف ایس) نافذ کررہی ہے تاکہ  پروڈکٹس ٹرائل، مارکیٹ انٹری پروٹوٹائپ ڈیولپمنٹ، کمرشیلائزیشن اور تصور کے ثبوت کے لئے منظورشدہ انکیوبیٹرس کے ذریعہ اسٹارٹ اپس کو مالی امداد فراہم کی جاسکے۔ اس اسکیم کے تحت  پروجیکٹ پر مبنی کوئی بھی فنڈنگ فراہم نہیں کی جاتی۔

اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم کے تحت  2021-22 سے شروع ہونےوالے 4 سال کی مدت کےلئے 945 کروڑ روپئے منظور کئے گئے۔ جبکہ 10 دسمبر 2021 کو اسٹارٹ اپس منتخب کرنے کے لئے آن ورلڈ سیڈ فراہم کرنے کےواسطے 192.25 کروڑ روپئے کی مالی امداد کےلئے 48  انکیوبیٹرس کو منظوری دی گئی ۔ اس اسکیم کے تحت اب تک انکیوبیٹرس کے ذریعہ 115 اسٹارٹ اپس منتخب کئے گئے ہیں۔

 

***************

 

ش ح۔ح ا ۔ف ر

U.NO.14356


(Release ID: 1782113) Visitor Counter : 166


Read this release in: English