ایٹمی توانائی کا محکمہ
مرکزی وزیرڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ نصب کی گئی نیوکلیائی توانائی کی صلاحیت 4780 میگاواٹ سے بڑھ کر 6780 میگاواٹ ہوگئی ہے ، جس میں پچھلے سات سال میں 40فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے
Posted On:
15 DEC 2021 4:25PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) زمینی سائنسز (آزادانہ چارج ) کے وزیر مملکت ،وزیراعظم کے دفتر میں عملے ،عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خَلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پچھلے سات سال میں نصب کی گئی نیو کلیائی توانائی کی صلاحیت 4780 میگاواٹ سے 6780 میگاواٹ ہوگئی ہے ۔اس میں 40فیصدسے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ بھارت ، ملک میں تیار کئے گئے تین مرحلوں والے نیو کلیائی توانائی پروگرام کو فروغ دینے میں سرگرم عمل ہے تاکہ پائیدار طریقے سے طویل مدتی ملکی توانائی سکیورٹی فراہم کی جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو صاف ستھری بجلی فراہم کرنے کےلئے اضافی سہولیات کے طورپر غیر ملکی تعاون پر مبنی لائٹ واٹر ری ایکٹر ز بھی قائم کئے جارہے ہیں۔
نیو کلیائی توانائی توسیع پر علیحدہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ بھارت کے نیو کلیائی تعاون لمٹیڈ ( این پی سی آئی ایل ) کے ذریعہ نافذ کیا گیا کودن کولم نیوکلیائی توانائی پلانٹ کے کے این پی پی تین اور چار ( 2x1000)پروجیکٹ سے نومبر 2021 تک 54.96 فیصد فزیکل پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے کے این پی پی تین اور چار پروجیکٹ کےیونٹس کے مارچ 2023 سے نومبر 2023 تک مکمل ہوجانے کا امکان ہے ۔فی الحال ،بھا بھا ایٹمی توانائی تحقیقی مرکز کے ایٹمی توانائی کے محکمے کے نیو کلئیر ری سائیکل بورڈ کے ذریعہ فاسٹ ری ایکٹر فیول سائکل فیسی لٹی (ایف آر ایف سی ایف) پروجیکٹ نافذ کیا گیا ہے۔30 نومبر 2021 تک پروجیکٹ کی مالی پیش رفت 32 فیصد ہوئی ہے اور پروجیکٹ کے دسمبر 2027 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
*************
ش ح۔ش ر۔رم
U-14349
(Release ID: 1782109)
Visitor Counter : 202