خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 27 سیٹ لائٹ مشنز اور 25 لانچ وھیکل مشنز کامیابی کے ساتھ مکمل کئے گئے


انہوں نے کہا گزشتہ پانچ برسوں میں  گھریلو اور غیرملکی گاہکوں کے 286کمرشیئل سیٹ لائٹ اور بھارتی یونیورسٹیوں کے آٹھ اسٹوڈنٹ سیٹ لائٹس بھی  لانچ کئے گئے

Posted On: 15 DEC 2021 4:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس وٹیکنالوجی، زمینی سائنس ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں (یعنی اپریل 2016-مارچ 2021)  کے دوران مجموعی طور پر   27 سیٹ لائٹ مشنز اور 25 لانچ وھیکل مشنز کامیابی کے ساتھ مکمل کئے گئے۔

آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزیرموصوف نے بتایا کہ اس کے علاوہ گھریلو اور غیرملکی گاہکوں کے  286کمرشیئل سیٹ لائٹ اور بھارتییونیورسٹیوں کے آٹھ اسٹوڈنٹ سیٹ لائٹس بھی مذکورہ مدت کے دوران لانچ کئے گئے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کچھ اہم خلائی مشنوں میں بھارت کی ہیوی لفٹ لانچ وھیکل جی ایس ایل وی ایم کے -III کی پہلی آپریشنل پرواز جس نے بھارت کے دوسرے  چاند مشن ، چندریان -2 کو مدار میں پہنچایا، ایڈوانسڈکارٹوگرافی سیٹلائٹ، کارٹوسیٹ – 3  ؛ این اے وی آئی سی  کونسٹیلیشن کی تکمیل؛ جنوبی ایشیا سیٹلائٹ لانچ، سب سے بھاری اور انتہائی جدید ہائی تھرو پٹ کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ، جی سیٹ-11 اور سنگل پی ایس ایل وی پرواز میں  ریکارڈ 104 سیٹلائٹس کی لانچنگ شامل ہیں۔ وزیرموصوف نے مزیدکہا کہ  ان کے علاوہ ، تین ٹکنالوجی اسکرم جیٹ انجن،دوبارہ استعمالہونے والی  لانچ وہیکل اور کریو ایسکیپ سسٹم کے تجربہ کا مظاہرہ بھی  اس مدت کے دوران کامیابی کے ساتھ کیا گیا ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلائی محکمہ نے خلائیٹرانسپورٹیشن  نظام، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اینڈ نیویگیشن، ارتھ آبزرویشن،اسپیس سائنسزاینڈ پلینیٹری ایکسپلوریشن ، صلاحیتسازی اور اسپیس  پر مبنی ایپلی کیشنز کے شعبوں میں قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبے تیار کیے ہیں۔

************

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:14310)



(Release ID: 1782045) Visitor Counter : 88


Read this release in: English