سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹول  پلازہ پر بنیادی سہولیات 

Posted On: 15 DEC 2021 1:30PM by PIB Delhi

سڑ ک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نےراجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ یکم اپریل  2016 کو یا اس کے بعد  مختلف ریاستوں  میں قومی شاہراہوں  پر 8 فیس  پلازاؤں  پر  قومی مفاد  میں  ٹول  پلازہ استعمال کرنے والوں   سے فیس کی وصولیابی میں  کمی کی گئی ہے۔ جس میں  آسام  میں  ایک فیس پلازہ، چھتیس گڑھ میں ایک فیس  پلازہ اور کرناٹک میں ایک فیس  پلازہ کے علاوہ  کیرالہ میں 4فیس  پلازاؤں  اوراتراکھنڈ میں ایک فیس  پلازہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ  راجستھان اور مدھیہ پردیش  میں  ایک ایک فیس  پلازا کو بند کردیا گیا ہے تاکہ قومی شاہراہوں  کی موجودہ   طوالت  جس پر  ٹول عائدکیا جانا ہے، کو اپ گریڈ کیا جاسکے ۔ مدھیہ پردیش  میں   بھی  ایک فیس  پلازہ کو  بند کردیا گیا ہے اور طوالت  ،جس  پر ٹول عائد کیا جانا ہے ، کو  قریب کے فیس  پلازاؤں کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے ۔

سووچھ  بھارت مشن کے تحت سبھی  فیس  پلازاؤں  پر بیت الخَلاء کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوششیں  کی جارہی ہیں اور  13 دسمبر2021 کو  833 سے زیادہ  مرد  اور 837سے زیادہ خواتین  کے بیت الخلا  کے نزدیک تعمیر  کئےہ جاچکے  ہیں ۔

ٹول   پلازاؤں پر بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے  ٹریفک جام ہوجاتا ہے ۔ فیس پلازہ  پر بھیر بھاڑ کی ایک اہم وجہ  استعمال کرنے والوں    سے فیس کی  نقدادائیگی کی وجہ سے گاڑیوں کی سست نقل وحمل تھی۔

فیس  پلازاؤں پر ٹریفک کی بھیڑ کو ختم کرنے اور ٹریفک کی   بے روک ٹوک نقل وحمل کویقینی  بنانے کے لئے  فاسٹیگ کے ذریعہ  نیشنل الیکٹرانک ٹول کلکشن  ( این ای ٹی سی )  پورے ہندوستان میں  قومی شاہراہوں پر نافذ کیا گیا ہے۔

*************

 

ش ح۔و ا۔رم

U-14305


(Release ID: 1781692)
Read this release in: English , Tamil