زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
بیج والی چھوٹی کٹس
Posted On:
14 DEC 2021 6:16PM by PIB Delhi
حکومت ہند تازہ ترین جاری شدہ اعلیٰ پیدا وار کے اقسام (ایچ وائی وی ایس) ہائبرڈ کو متعارف کرانے اور مقبول بنانے اور کسانوں کے درمیان فروغ دینے اور پھیلانے کی غرض سے نیشنل فوڈ سکیورٹی مشن – آئل سیڈس (این ایف ایس ایم - او ایس) کے تحت ریپیڈ اور سرسوں کے بیج سے متعلق چھوٹی کٹ کی تقسیم کا پروگرام نافذ کر رہی ہے۔ حکومت نے ربیع 22-2021 کے دوران مالیاتی تخمینہ جاتی اخراجات 1066.78 لاکھ روپے کے ساتھ 15 اہم سرسوں اگانے والی ریاستوں میں ریپیڈ اور سرسوں کے بیج کی 8.20 لاکھ چھوٹی کٹوں کو مختص کیا ہے۔
ربیع فصل 22-2021 کے دوران نیشنل فوڈ سکیورٹی مشن (آئل سیڈس) کے تحت رپیڈ اور سرسوں کے بیج کی چھوٹی کٹیں تقسیم کرنے کے لئے جن ریاستوں کا انتخاب کیا گیا ہے وہ یہ ہیں: بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، جموں وکشمیر، جھار کھنڈ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، اترا کھنڈ، آسام، ارونا چل پردیش، اور تری پورہ ۔ حکومت نے نیشنل فوڈ سکیورٹی مشن – آئل سیڈس (این ایف ایس ایم – او ایس) کے تحت نیشنل سیڈس کارپوریشن کے ذریعہ سرسوں کے 1.20 لاکھ ہائبرڈ بیج سے متعلق چھوٹی کٹوں کی تقسیم کے لئے ایک آزمائشی منصوبے کو منظوری دی ہے، جس کی کُل قیمت 779.96 لاکھ روپے ہے۔
بھرت پور، راجستھان کے ہندوستانی کونسل برائے زراعتی تحقیق (آئی سی اے آر) ریپیڈ – سرسوں کی تحقیق کی ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر ایم آر) کی طرف سے مختلف پروگراموں کے ذریعہ موسم کے لحاظ سے لچکدار ریپیڈ – سرسوں کی اقسام کو مختلف ریاستوں میں مقبطل بنانے کی غرض سے ہائبرڈ کی ترقی کے لئے جیسے کہ سی ایم ایس پر مبنی ہائبرڈ ہندوستانی سرسوں کی پانچ قسمیں اور پیلی سرسوں کی ایک قسم کے لئے اقدام کئے گئے ہیں۔ ہائبرڈ بیج کا مظاہرہ کسان کے کھیت میں آئی سی اے آر کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور مشتہر ریاستوں میں کسانوں کے ذریعہ کاشت کی جاتی ہے۔
ہائبرڈ کی پیدا وار اعلیٰ پیداوار کی اقسام (ایچ وائی وی ایس) سے زیادہ بہتر ہیں۔ ہائبرڈ سرسوں بیج کی چھوٹی کٹیں سرسوں اگانے والی اہم ریاستوں جیسے راجستھان، مدھیہ پردیش ، اتر پردیش، ہریانہ، اور گجرات میں ربیع فصل 22-2021 کے دوران تقسیم کی گئیں۔
ریاست کے حساب سے ربیع فصل 22-2021 کے دوران ریپید اور سرسوں کے بیج کی ایچ وائی وی ایس اور ہائبرڈ والی چھوٹی کٹوں کی تقسیم۔
نمبر شمار
|
ریاست
|
بیجوں کی تقسیم شدہ منی کٹ
(نمبر میں)
|
1
|
بہار
|
55625
|
2
|
چھتیس گڑھ
|
10200
|
3
|
گجرات
|
28060
|
4
|
ہریانہ
|
95867
|
5
|
جموں وکشمیر
|
8307
|
6
|
جھار کھنڈ
|
34950
|
7
|
مدھیہ پردیش
|
22980
|
8
|
اڈیشہ
|
10000
|
9
|
پنجاب
|
25000
|
10
|
راجستھان
|
173465
|
11
|
اتر پردیش
|
119525
|
12
|
اترا کھنڈ
|
0
|
13
|
آسام
|
10000
|
14
|
ارونا چل پردیش
|
2000
|
15
|
تری پورہ
|
2500
|
میزان
|
598479
|
ربیع فصل کے دوران ہائبرڈ بیجوں کی چھوٹی کٹس کی 22-2021 کے درمیان کی جانے والی تقسیم سے متعلق ریاست وار تفصیلات:
نمبر شمار
|
ریاست
|
بیجوں کی تقسیم شدہ منی کٹ
(نمبر میں)
|
1
|
گجرات
|
20000
|
2
|
ہریانہ
|
15000
|
3
|
مدھیہ پردیش
|
30000
|
4
|
راجستھان
|
20000
|
5
|
اتر پردیش
|
35000
|
|
میزان
|
120000
|
مذکورہ بالا اطلاع زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا خ۔ ق ر
U-14278
(Release ID: 1781660)
Visitor Counter : 161