وزارتِ تعلیم

غریبوں کے لئے تعلیم

Posted On: 13 DEC 2021 5:10PM by PIB Delhi

بچوں کے لئے مفت اور لازمی تعلیم کا حق (آر ٹی  ای) ایکٹ، 2009 مجاز حکومت کو ہدایت  دیتا ہے کہ وہ 6 اسل سے 14 سال تک کے بچوں کو کسی قریبی ا سکول میں مفت اورلازمی ابتدائی تعلیم مہیا کرے۔ تعلیم  آئین کے بیک وقت  وقوع پذیر ہونےوالی فہرست میں ایک موضوع ہے اور اکثر اسکول متعلقہ ریاستی حکومتوں کے زیر کنٹرول ہیں۔ وزارت تعلیم  کے تحت آنے والے  اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ (ڈی او ایس ای ایل ) آر ٹی ای  ایکٹ، 2009 کے نفاذ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر ا نتظام علاقوں کی حمایت کرنے کےلئے سمگرشکشا کو نافذ کررہا ہے۔ اسکول ک ے تمام سطحوں پر مساوات اور شمولیت کو یقینی بنانا سمگر شکشا کا ایک اہم مقصد ہے۔ مجموعی اندراج کا تناسب ( جی ای آر) تعلیم میں شیڈول کاسٹ (  ایس سی)  اور شیڈول ٹرائب (ایس ٹی ) سے تعلق رکھنے والےبچوں کی مساوی شرکت کو ظاہر کرتا ہے جو مندرجہ ذیل ہے:

 

جی ای آر

تمام بچے

 ایس سی بچے

  ایس ٹی بچے

پرائمری

102.74

113.11

107.11

اپرپرائمری

89.67

97.07

93.48

سیکنڈری

77.90

83.02

76.72

 

 

 

 

 

 

 

)2019-202(ذریعہ: یو ڈی آئی  ایس ای +0

سمگر شکشا کی کوشش ہے کہ وہ لڑکیوں او شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائب اور اقلیتی برادریوں وغیرہ سے تعلق رکھنے و الے بچوں تک پہنچے۔ ایس سی، ایس ٹی اور اقلیت کے خصوصی توجہ والے اضلاع ( ایس ایف ڈی ایس) کی ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی برادریوں والے ارتکاز سمیت اندراج، برقراری اور جنسی برادری کے مختلف اشاریوں سے متعلق منفی کارکردگی کی بنیاد پر شناخت کرلی گئی ہے۔ معاشرے کے سب سے زیادہ محروم طبقات کے لئے مساوی تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے سمگر شکشا کے پاس مختلف گنجائشیں جیسے کہ مفت درسی کتابیں، یونیفارم، لڑکیوں کے لئے کستوربا گاندی بالیکا ودیالیہ، نیتاجی سبھاش چندر بوس آواسیہ ودیالیہ ؍ہاسٹل ان علاقوں کے لئے جو کہ  آبادی کی کثافت کے ساتھ مشترکہ طور پر  آباد ہیں (زیادہ تر قبائلی علاقے) موجود ہیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں تعلیم کی ہر سطح پر ایس سی اور ایس ٹی طلبہ کے منتقلی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

 

منتقلی کی شرح

ایس سی

ایس ٹی

 

2017-18

2018-19

2019-20

2017-18

2018-19

2019-20

 

پرائمری سے اپر پرائمری

88.56

88.54

90.64

91.64

90.77

92.38

 

 

 

ابتدائی سے سیکنڈری

86.40

87.08

88.92

85.89

87.52

87.49

 

 

 

سیکنڈری سے ہائر سیکنڈری

62.99

64.61

68.11

61.74

62.80

62.78

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پی ایم ای ودیا کے نام سے ایک وسیع اورہمہ گیر پہل قدمی کی شروعات کی گئی جس کا مقصد تعلیم تک ملٹی مواد رسائی کے لئے ڈجیٹل / آن لائن /  آن ایئر ایجوکیشن سے متعلق تمام مساعی کو ایک کرنا ہے۔ اس پہل قدمی میں وسیع رسائی مہیا کرنے کے لئے ڈجیٹل موڈ کی شکلیں شامل ہیں۔ دیکشا (آن لائن )، سوایم (آن لائن )، سوایم پرابھا ( ٹی وی)، دوسرے ٹی وی چینلوں جس میں دور درشن اور اے آئی آر نیٹ ورکس شامل ہیں۔ مزید، پراگیاتا رہنما اصول ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے جاری کئے گئے تاکہ مختلف موڈس کے ذریعہ مسلسل تعلیم کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ یہ رہنما اصول منجملہ ان حالات پر مشتمل ہے جہاں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی  دستیاب نہیں ہے یا دستیاب ہے مگر کم بینڈوتھ کے ساتھ، یہ وسائل مختلف پلیٹ فارموں جیسے کہ ٹیلی ویزن، ریڈیو وعیرہ جو انٹرنیٹ پر منحصر نہیں ہیں کہ ذریعہ شیئر کئے جاتے ہیں۔

درجہ ایک سے 12 تک کے بچوں کے لئے  آلہ یا بغیر آلہ کے حل جاننے کے لئے ایک متبادل اکیڈمک کلینڈر تیا کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ  کمیونٹی ریڈیو، ورک شیٹ اور درسی کتابیں متعلمین کے گھر تک پہنچائی جاتی ہیں، اسی طرح اساتذہ کے ذریعہ ہوم وزٹ ، کمیونٹی کلاسیں، ٹول فری نمبر، ایس ایم ایس پر مبنی سبھی مواد کی درخواستیں اور تعلیم کو تفریح کے طور پر پیش کرنے کے لئے علاقائی ریڈیو مواد وغیرہ استعمال میں لائے گئے ہیں ۔

تمام ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم انڈیا رپورٹ ڈجیٹل ایجوکیشن، جون 2020 میں دکھائے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہے:.

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/India_Report_Digital_Education_0.pdf

یہ اطلاع تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انّپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

************

 

ش ح۔ا خ ۔ف ر

U.NO.14277



(Release ID: 1781658) Visitor Counter : 112


Read this release in: English