وزارت دفاع
بھارتی بحریہ نے گوا کی آزادی کے بارے میں ڈائمنڈ جوبلی سمینار کا انعقاد کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 DEC 2021 5:58PM by PIB Delhi
گوا کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کا جشن منانے کی غرض سے 14 دسمبر 2021 کو ڈبولم میں راج ہنس آڈیٹوریم کے مقام پر گوا نیول ایریا کے ذریعہ ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمینار میں فوج کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے کے ممتاز مقررین اور سینئر مندوبین نے شرکت کی۔
گوا کے عزت مآب گورنر جناب پی ایس سری دھرن پلانی اس سمینار کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے افتتاحی اجلاس سے کلیدی خطاب کیا۔ فلیگ آفیسر کمانڈنگ گوا ایریا، ریئر ایڈمیرل فلی پوز جی پائینو موٹل نے خیر مقدمی خطاب کے ساتھ کارروائی کا آغاز کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں عزت مآب گورنر نے گوا کی آزادی کی تاریخ کے بارے میں تحقیقی کام سے متعلق بحریہ کی پہل کی ستائش کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ عوام اور خاص طور پر نوجوانوں میں سابقہ نسلوں اور ملک کی تعمیر وترقی میں مسلح فورسز کی قربانیوں کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے کی غرض سے اس قسم کے غور وخوض اور تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔
سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ویسٹرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈ میرل اے بی سنگھ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ گوا کی ترقی اور خطے میں بھارتی بحریہ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔ گوا کی آزادی ْ آئی این ایس وکرانت کو بحریہ میں شامل کئے جانے کے ساتھ ساتھ واقع ہوئی ہے۔ آئی این ایس وکرانت ، بھارتی بحریہ کا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ہے۔ اس کے علاوہ ڈابو لیم ہوائی پٹی کو ترقی دے کر مکمل طور پر ہوائی اسٹیشن میں تبدیل کرنے میں بھی بحریہ کی کوششیں شامل ہیں۔
پہلے اجلاس میں ریئر ایڈ میرل (ریٹائرڈ) ایس وائی شری کھانڈے نے گوا کی آزادی میں سمندری طاقت کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ ا س کے بعد ٹو سگنل ٹریننگ سینٹر گوا کے بریگیڈیئر اے ایس ساہنی اور کرنل منویندر نگائچ نے گوا کی آزادی میں بھارتی فوج کے کردار کو نمایاں کیا۔
دوسرے اجلاس میں مختلف النوع پیپرس پیش کئے گئے۔ اس کا آغاز گوا یونیورسٹی کے تاریخ کے محکمے میں ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سیما ایس رِسبُڈ نے ’’آزادی کے لئے گوا کی جدو جہد: آزاد گومانتک دل اور گن پاؤدر ریسس ٹینس‘‘ کے موضوع پر اپنے پیپر سے کیا۔ کوموڈور جانسن اوڈ کل (ریٹائرڈ) نے ملک کی سیاست پر جغرافیائی حالات کے اثر یا ارضی سیاسی ضمن ، اور گوا کی آزادی کے قومی جوش وخروش کا ذکر کیا۔ سمینار گوا یونیورسٹی میں تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر پراگ ڈی پاروبو کے ذریعہ نو آبادی کے بعد گوا اور یکسر تبدیلی لانے میں اس کی سیاسی معیشت کے بارے میں ایک مجموعی جائزہ پیش کئے جانے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوا۔
دونوں اجلاسوں کے دوران پیش کئے گئے پیپرس کے سبب تاریخ، گوا کی آزادی اور ترقی کے بارے میں بحث ومباحثہ ہوا۔ ممبئی میں میری ٹائم وار فیئر کے ڈئریکٹر کوموڈور سری کانت کیس نور نے تمام مباحثوں میں ثالث کا کردار ادا کیا۔
عزت مآب گورنر نے اس موقع پر گوا کی جنگ آزادی کے سابق فوجی افسران کو مبارک باد بھی پیش کی۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع م۔ ق ر
14279U-
(ریلیز آئی ڈی: 1781617)
وزیٹر کاؤنٹر : 167